میں نےکہاکہ شہر کے حق میں دعا کرو

میں نےکہاکہ شہر کے حق میں دعا کرو

دلاور فگار

میں نےکہاکہ شہر کے حق میں دعا کرو
اس نے کہا کہ بات غلط مت کہا کرو

میں نےکہاکہ رات سے بجلی بھی بند ہے
اس نے کہا کہ ہاتھ سے پنکھا جھلا کرو

میں نےکہاکہ شہر میں پانی کا قحط ہے
اس نے کہا کہ پیپسی کولا پیا کرو

میں نےکہاکہ کار ڈکیتوں نے چھین لی
اس نے کہا کہ اچھا ہے پیدل چلا کرو

میں نےکہاکہ کام ہے نہ کوئی کاروبار
اس نے کہا کہ شاعری پر اکتفا کرو

میں نےکہاکہ سو کی بھی گنتی نہیں ہے یاد
اس نے کہا کہ رات کو تارے گنا کرو

میں نےکہاکہ ہے مجھے کرسی کی آرزو
اس نے کہا کہ آیت کرسی پڑھا کرو

میں نےکہا غزل پڑھی جاتی نہیں صحیح
اس نے کہا کہ پہلے ریہرسل کیا کرو

میں نےکہاکہ کیسے کہی جاتی ہے غزل
اس نے کہا کہ میری غزل گا دیا کرو

ہر بات پر جو کہتا رہا میں بجا بجا
اس نے کہا کہ یوں ہی مسلسل بجا کرو

 

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

دبئی خوانیج2، اور بس نمبر 11A

پیر ستمبر 4 , 2023
بالمشافہ ملنے کا اشتیاق اس لئے بھی زیادہ تھا کہ انہوں نے ایک بدیسی زبان میں اردو شاعری کی 100کتابیں لکھی تھیں۔ میں ویسے بھی کسی کی دعوت
دبئی خوانیج2، اور بس نمبر 11A

مزید دلچسپ تحریریں