اٹک (ملک کامران اختر اعوان) پاکستان میں موَثر قیادت کے نہ ہونے کے سبب 55 سال کا طویل عرصہ گزر گیا ، ڈیم جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بعض حکومتوں میں ایک دن میں 22 سے 23 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہی تاہم مفادات کے کھیل میں شریک ان حکومتوں نے ڈیم کی ایک اینٹ لگانا بھی گوارا نہیں کی ، آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈ موومنٹ نے ڈیم بنانے کیلئے فنڈز ریزنگ کی اور اگلے 6 ماہ میں ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ، پاکستان کی معیشت اور خزانہ خالی ہونے پر حکومت کی ایک اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت کی ڈیجیٹل اکاوئنٹ کے ذریعے اربوں ڈالر پاکستان بھیج کر ملک کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا اور اب 90 روپے کلو کا آٹا جو غریب کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے اسے 20 روپے کلو کے حساب سے 2 ہفتے کے اندر سستے آٹا پیکج کو پورے پاکستان میں فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے غریب عوام تک ان کا حق پہنچانے کی کوشش ہے یہ بات گھوڑا ٹاپ کے قریب واقع تاریخی اور پسماندہ گاؤں گھوڑا مار ( منگول حکمران چنگیز خان سے تنہا مقابلے کے دوران دریائے سندھ کے کنارے گھوڑے پر چھلانگ لگا کر دوسری جانب جانے والے مسلمان حکمران خوارزم شاہ نے جس جگہ چھلانگ لگائی تھی اس کو گھوڑا ٹاپ کہا جاتا ہے ) میں پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈ مومنٹ ضلع اٹک کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈ مومنٹ احمد علی سید جو خصوصی طور پر کینیڈا سے تشریف لائے تھے نے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مرکزی صدر محسن خان عباسی ، مرکزی صدر شعبہ خواتین ثناء سبیل ، مرکزی نائب صدر و سابق وزیر کے پی کے نواب زادہ محسن علی خان ، صدر اسلام آباد شاد زرین ، صدر باجوڑ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن ، ضلعی صدر اٹک کریم خان ، صدر یونین کونسل سرگ سالار ملک عبداللہ ، معراج محمد خان اور میزبان مرکزی سینئر نائب صدر جاوید خٹک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے اس پسماندہ علاقہ اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کیا تاریخی گاؤں گھوڑا مار جہاں کی مادری زبان پشتو ہے مقررین کی اکثریت نے پشتو زبان میں تقاریر کیں اس موقع پر علاقہ کی اہم سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی احمد علی سید نے کہا کہ اس علاقہ کو ماڈل گاؤں بنانے کیلئے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے مقررین نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک اس علاقہ سے منتخب ہونے والی سیاسی قیادت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے اس علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی قدم اٹھانے سے نامعلوم وجوہات کی بناء گریز کیا جس کے سبب یہ علاقہ پسماندگی کی منہ بولتی تصویر نظر آ رہا تھا مرکزی نائب صدر و سابق وزیر کے پی کے نواب زادہ محسن علی خان نے اس علاقہ میں جو خٹک برادری کا مرکز ہے خٹک قبیلے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ووٹ کا صحیح استعمال کریں تو تب ہی اس علاقہ کی قسمت بدل سکتی ہے جلسہ گاہ جس کے چاروں اطراف میں بلند بالا پہاڑ اور 2 کلو میٹر دور موجیں مارتا ہوا دریائے سندھ موجود تھا نے علاقہ کی خوبصورتی کو چارچاند لگائے ہوئے تھے مقررین نے کہا کہ گھوڑا مار ، سوجھنڈا باٹا اور دیگر نواحی بستیوں کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کی فراہمی ہے میڈیا کے اراکین بھی جب تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو خواتین سروں پر پانی رکھ کر دور دراز علاقوں سے لا رہی تھیں علاقہ تعلیمی ، طبی اور ترقیاتی سہولتوں کی عدم فراہمی کا منہ بولتا ثبوت تھا ۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |