ہوا ازل سے عرش پر ظہور وہ حسینؑ ہے
حضورؐ کی جبیں کا ہے نور وہ حسینؑ ہے
ہے رکھ لیا بھرم پیغمبروںؑ کا اس جہان میں
جو دینِ حق بچا گیا غیور وہ حسینؑ ہے
یہ عظمتیں تو دیکھ لو سنان پر بھی چڑھ کے وہ
ہوا نہ جو قرآن سے یوں دور وہ حسینؑ ہے
جو کر دیا ہے پست پھر سے بت شکن کے لعلؑ نے
دیا ہے توڑ کفر کا غرور وہ حسینؑ ہے
وہ کم نہ کر سکا یزیدِ وقت جس کی روشنی
سفر کیا ہے عشق کا عبور وہ حسینؑ ہے
نواسہ ء رسولؐ کا تمام عالمین پر
صداقتوں کا نور ہے ضرور وہ حسینؑ ہے
ذکی کو ناز ہے بہت حسینیت کی شان پر
کرے وہ حمد زخم سے ہو چور وہ حسینؑ ہے
شاعر : مقبول ذکی مقبول
بھکر پنجاب پاکستان
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |