مفتی محمد طیب میلادی کے لئے اعزازی شیلڈ
اٹک ( نمائندہ شہر ) مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ کو سرحد یونیورسٹی سے گولڈ میڈل جیتنے پر انکی مادرِ علمی جامعہ اسلام آباد العالمیہ کی جانب سے حوصلہ افزائی کے لئے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ وائٹ روز مارکی بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں جامعہ اسلام آباد کے 33ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت کے موقع پر جانشین حضرت حافظ الحدیث الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی آستانہ عالیہ بھکھی شریف، ظفر اہلسنت پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی چانسلر اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان، علامہ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان و مہتمم جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور، حضرت علامہ پیر سید سعادت علی شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف اور الحاج فقیر انور رضوی نے انہیں شیلڈ دی۔ اس موقع پر جامعہ کے 210 فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو دستار فضیلت ، ردائے فضیلت اور جبہ سے نوازا گیا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |