سیّد بلال حیدر بخاری اور دوستوں کا اعزاز

اٹک . مورخہ 12 رییع الاول 1443 ھ بمطابق 19 اکتوبر2021 ء اٹک شہر میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پورے تزک و احتشام ، مذہبی و روحانی عقیدت سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے جلوس برآمد ہوئے جو بعد میں مرکزی عظیم الشان جلوس میں شامل ہوگئے۔

اٹک شہر اور گرد و نواح سے تقریبا سوا سو نعت خوان پارٹیوں نے جلوس میں شرکت کر کے سرکار دو عالم جناب محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے بہترین نعت خوان پارٹیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ محلہ امین آباد اٹک شہر کی نعت خوان پارٹی انجمن خدام حبیبؐ، جس کے صدر سیّد بلال حیدر بخاری اور اراکین میں محمد وحید، ملک زین، ملک حذیفہ ،سیّد عبداللہ شاہ بخاری ،سیٗد سعلال ، ملک دانش ،محمد محسن ،محمد مشتاق، ملک گل رحمان ، ریحان نبیل اور محمد نعمان شامل ہیں کو ایک سو پچیس پارٹیوں میں سے تیسری پوزیشن کے لئے منتخب کیا گیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جس نعت شریف پر بلال حیدر اور ان کے ہمنواؤں نے محنت کی وہ اٹک کے درویش شاعر جناب سعادت حسن آسؔ صاحب کی لکھی ہوئی تھی۔

Bilal Haider Prize
سیّد بلال حیدر بخاری علامہ غلام محمد صدیقی صاحب سے انعامی ٹرافی وصول کرتے ہوئے

پارٹی کے صدر سیّد بلال حیدر بخاری (جو معروف دانشور ، شاعر ، لکھاری ، ویکیپیڈین ، آن لائن میگزین آئی اٹک ڈاٹ کام کے بانی اور روحانی شخصیت  جناب سیّد جہانگیر علی بخاری المعروف آغا بخاری کے بھانجے ہیں) نے مرکزی جامع مسجد اٹک شہر جامع حنفیہ سول بازار کے خطیب جناب حضرت علامہ غلام محمد صدیقی صاحب سے انعامی ٹرافی وصول کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عزت مآب جناب سیّد یاور عباس بخاری صاحب بھی موجود تھے۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مرزا جی

جمعہ اکتوبر 22 , 2021
ایک بزرگ عصائے پیری لیئے ہوئے دوسرے ہاتھ میں کانچ کی تسبیح تن زیب کا لمبا کرتہ ہرے رنگ کی تہبند پیروں میں لکڑی کی چٹی سر پر گوشیہ ٹوپی پہنے آتے دکھائی دئیے
مرزا جی

مزید دلچسپ تحریریں