علامہ حافظ محمد ذیشان جلالی کا اعزاز
راولپنڈی( احمد سلطان سے ) کھڑپہ سیدال سے تعلق رکھنے والے علامہ حافظ محمد ذیشان جلالی نے جامعہ اسلام آباد العالمیہ سے درس نظامی ایم اے عربی و اسلامیات مکمل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کھڑپہ سیدال کے علامہ حافظ محمد ذیشان جلالی نے عالم اسلام کی مستند علمی درسگاہ جامعہ اسلام آباد العالمیہ سے الشھادۃ العالمیہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ ایم اے عربی و اسلامیات کی تعلیم استاذ العلماء پروفیسر ڈاکٹر مفتی پیر محمد ظفر اقبال جلالی چانسلر اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان کے زیر نگرانی مکمل کر لی۔ موصوف اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد حفظ القرآن کی تکمیل قریبی ڈھوک رتوال میں استاذ الحفاظ قاری شوکت رضوی کے پاس کرنے کے بعد درس نظامی کا آغاز کیا ۔ اس دوران انہوں نے اپنی دنیاوی تعلیم بھی جاری رکھی۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت و شفقت کا نتیجہ قرار دیا۔
علامہ حافظ ذیشان جلالی نے کہا کہ ضرب یضرب سے کلمتانِ حبیبتانِ تک کا درس نظامی کا سفر بے شمار قیمتی یادوں اور تجربات پر مشتمل ہے اس عظیم نعمت کو ہر شخص کو اپنے اور اپنے بچوں کے اندر سمونا چاہیے تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں۔ جامعہ اسلام آباد العالمیہ کے 8 فروری بروز ہفتہ وائٹ روز مارکی بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سالانہ ختم بخاری شریف و جلسہ دستار فضلیت میں انکی بھی دستار بندی و جبہ پوشی کی جائے گی جس میں انہوں نے اہلیان اسلام کو شرکت کی دعوت پیش کی ہے ۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |