اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ادارہ آغوش الخدمت اٹک کے ہونہار فرزند حماد خلیل گولڈ میڈلسٹ ولد محمد خلیل مرحوم نے خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس فائنل امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق حماد خلیل گولڈ میڈلسٹ کو ان کے والد مرحوم محمد خلیل 2007 میں اس وقت داغ مفارقت دے گئے جاؤ یہ صرف 9 سال کے تھے حماد خلیل آزاد کشمیر کے علاقہ ضلع باغ تحصیل دھیر کوٹ کے گاؤں ڈھک کے رہائشی ہیں غربت نامساعد حالات اور تعلیمی فقدان کے پیش نظر 2009 میں جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے ادارہ آغوش الخدمت اٹک میں داخلہ لیا اور حرا ماڈل ہائی سکول اٹک کی کلاس ہشتم میں تعلیم شروع کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے سکالر شپ پر خیبر میڈیکل کالج پشاور میں داخلہ لیا جہاں دوران تعلیم مسلسل نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ادارہ المصطفی ٹرسٹ پشاور نے آپ کو گولڈ میڈل سے نوازا۔
آپ نے اپنی تعلیم میں مزید دلچسپی اور لگن کا مظاہرہ جاری رکھا اور اس طرح بالآخر آپ نے ایم بی بی ایس کے فائنل امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور اپنی والدہ محترمہ بیوہ محمد خلیل مرحوم کو بہترین خوشخبری سنا کر ان کا دل باغ باغ کر دیا نیز حماد خلیل نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری نمایاں پوزیشن کے ساتھ حاصل کر کے آغوش الخدمت اٹک کا سر فخر سے بلند کردیا آغوش الخدمت کو اپنے ابھرتے ہوئے ستاروں پر فخر ہے جو ملک و قوم اور دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے
ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔iattockmag@gmail.com |