ستمبر 18, 2026

شرائط استعمال

آئی اٹک ڈاٹ کام استعمال کی شرائط

آئی اٹک ڈاٹ کام استعمال کرنے سے آپ ان شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔

1۔ کاپی رائٹ اور ویب سائٹ کا مواد

آئی اٹک ڈاٹ کام پر موجود تحریروں، تصاویر، گرافکس، لوگوز اور دیگر مواد کے حقوق ان کے متعلقہ مالکان کے پاس محفوظ ہیں۔ کسی بھی مواد کو تجارتی مقصد کے لیے نقل، دوبارہ شائع یا استعمال کرنے سے پہلے متعلقہ مالک کی اجازت ضروری ہے۔

2۔ ہمیں بھیجا جانے والا مواد

اگر آپ اپنی تحریر، تصویر یا کوئی دوسرا مواد آئی اٹک ڈاٹ کام کو بھیجتے ہیں تو آپ تصدیق کرتے ہیں کہ:

  • یہ مواد آپ کا اپنا ہے یا آپ کو اسے استعمال کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔
  • یہ کسی دوسرے شخص کے کاپی رائٹ یا دیگر حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔
  • اس میں غیر قانونی، توہین آمیز، فحش یا کسی شخص کو نقصان پہنچانے والا مواد شامل نہیں۔

مواد بھیجنے سے اس کی اشاعت یقینی نہیں ہوتی۔ آئی اٹک ڈاٹ کام کو کسی بھی مواد کو قبول، مسترد، ترمیم، مختصر یا شائع نہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

3۔ شائع ہونے والے مواد کے حقوق

آئی اٹک ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کے تمام اشاعتی اور کاپی رائٹ حقوق آغا جہانگیر بخاری کے نام محفوظ ہوں گے، جب تک کسی خاص مواد کے بارے میں پہلے سے کوئی مختلف تحریری معاہدہ موجود نہ ہو۔

آئی اٹک ڈاٹ کام کو بھیجا گیا اور شائع کیا جانے والا مواد ویب سائٹ پر ادارتی اور اشاعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ضرورت کے مطابق اسے آئی اٹک ڈاٹ کام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا دیگر متعلقہ ذرائع پر بھی شائع کیا جا سکتا ہے۔

مواد بھیجنے والے کو اس استعمال پر الگ معاوضہ نہیں دیا جائے گا، جب تک پہلے سے کوئی مختلف معاہدہ نہ ہوا ہو۔

4۔ شائع شدہ مواد میں تبدیلی

ایک بار مواد آئی اٹک ڈاٹ کام پر شائع ہو جانے کے بعد اس میں عام طور پر کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ البتہ املا، گرامر، ٹائپنگ یا کسی واضح تکنیکی غلطی کی اصلاح کی جا سکتی ہے۔

5۔ مصنف کا نام

ہم کوشش کرتے ہیں کہ شائع ہونے والے مواد کے ساتھ مصنف یا بھیجنے والے کا نام درج کریں، تاہم ادارتی یا انتظامی وجوہات کی بنا پر بعض اوقات نام شامل نہ کیا جا سکے۔

6۔ تبصرے (Comments)

صارفین تبصروں کے ذریعے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ گالی گلوچ، دھمکی، ہراسانی، نفرت انگیزی، فحش، غیر قانونی یا کسی شخص کی تضحیک پر مبنی تبصرے حذف کیے جا سکتے ہیں۔

آئی اٹک ڈاٹ کام کسی بھی تبصرے کو بغیر پیشگی اطلاع حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

7۔ بیرونی ویب سائٹس کے لنکس

آئی اٹک ڈاٹ کام پر موجود کسی بیرونی ویب سائٹ کے لنک کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس ویب سائٹ کے مواد یا خدمات کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

8۔ معلومات کی درستگی

ہم ویب سائٹ پر درست معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم کسی بھی مواد کے مکمل، ہر وقت درست یا تازہ ترین ہونے کی ضمانت نہیں دی جاتی۔

9۔ شرائط میں تبدیلی

آئی اٹک ڈاٹ کام ضرورت کے مطابق ان شرائط میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ نئی شرائط ویب سائٹ پر شائع ہونے کے بعد مؤثر سمجھی جائیں گی۔

آئی اٹک ڈاٹ کام