مرکز اسلام جامعہ حقانیہ کا 22واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد

مرکز اسلام جامعہ حقانیہ کا 22واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد اختتام پزیر
جامعہ سے امسال تعلیم مکمل کرنے والے طلبا ء کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں
ہماری بقاء مدارس دینیہ کی وجہ سے ہے ، ان سے تعلق استوار رکھیں، علامہ سعید قادری

crtfct

اٹک ( شجاع اختر اعوان)جشن نزول قرآن ،ختم قرآن ویوم قیام پاکستان کے موقع پرمرکز اسلا م جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اعوان آباد اٹک کینٹ کا 22واں سالانہ جلسہ تقسیم اسنادجامعہ ھذ کے بانی و پرنسپل استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ کی زیر صدارت انتہائی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، افطار وڈنر پارٹی کے بعد پہلی نشست جبکہ مرکزی نشست بعد نماز تراویح منعقد ہوئی جس میں نظامت کے فرائض ناظم اعلیٰ جامعہ ھذا پیرزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ اورڈاکٹر قاری محمدیاسر اعوان نے سرانجام دئے ، تقریب کے مہمانان خصوصی وائس چیئرمین کینٹونمنٹ بورڈ شکیل خان بنگش تھے، تقریب میں تلاوت قاری محمد دائود رضوی ، نعت شریف ڈاکٹر طاہر اصغر، حافظ محمد اسماعیل ، حافظ رحمت خان کوآرڈینیٹر حق میڈیا پاکستان،محمد فیضا ن ناوہ، محمد عظیم و دیگرنے پیش کی ۔

مرکز اسلام جامعہ حقانیہ کا 22واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد

فاضل نوجواں علامہ محمد آصف امین نورانی اور پیرزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان نے ابتدائی خطاب کئے جبکہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت علامہ محمد سعید قادری نے کہاکہ قرآن حکیم لازوال دولت ہے ، قرآن کے عالم اور طالب علم کے پائوں کے نیچے فرشتے نورانی پر بچھاتے ہیں، اسلام سلامتی و امن کے دین کا ہے جس میں کسی دوسرے کو تکلیف پہنچانے کا تصور ہی موجود نہیں ،آخر میں علامہ محمد نذیر قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہماری بقاء مدارس دینیہ کی وجہ سے ہے ، اللہ جب کسی قوم پر عذاب بھیجنے کا رادہ فرماتا ہے ہے تو اس بستی کے قرآن پڑھنے والوں کی وجہ سے عذاب ٹال دیتا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ مدارس دینیہ کو مضبوط کریں اور ان سے اپنا تعلق استوار رکھیں ، اس موقع پروائس چیئرمین کینٹ بورڈ شکیل خان بنگش، علامہ محمد سعید قادری، علامہ محمد ظفر اقبال حقانی، استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی، پیرزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ،ممتاز کالم نگار ڈاکٹر شجاع اختر اعوان، علامہ آصف امین نورانی، انسپکٹر عبدالرئوف و دیگر معززین نے جامعہ سے امسال حفظ القرآن، تجوید و قرات و ناظرہ کے مختلف شعبہ جات میں تعلیم مکمل کرنے والے طلبا ء کرام میں اسناد تقسیم کیں،صدر ِ محفل علامہ ابو طیب حقانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شرکاء کی تواضع تبرک سے کی گئی۔

جاری کردہ: شعبہ نشرواشاعت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ
03058698112

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

30اپریل ...تاریخ کے آئینے میں

ہفتہ اپریل 30 , 2022
30اپریل ...تاریخ کے آئینے میں
30اپریل …تاریخ کے آئینے میں

مزید دلچسپ تحریریں