علی آٹوز کے زیر اہتمام عظیم الشان شہداء کربلا کی تقریب
اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان)الکویت ھارڑویر۔اٹک ٹریکٹر ۔علی آٹوز کے زیر اہتمام عظیم الشان شہداء کربلا کی تقریب سے علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ شہداء کربلا کے سرخیل تھے جبکہ کربلا میں ابو بکر بن علی۔عمر بن علی۔عثمان بن علی بھی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسنؑ نے عظیم قربانی دیکر امت مسلمہ کو متحد ہونے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور ال بیت سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔
امام حسینؑ نے صحابہ کرام سے مشورہ کیا اور مکہ مکرمہ مدینہ منورہ کی گلیوں کو خون کی رنگین سے بچا کر ہمیں ادب مصطفیؐ کا درس دیا۔اس موقع پر پیر زادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی چیئرمین کاروان حقانیہ۔مولانا قاری نبیل افضل قادری۔اور محمد ابرار اعوان نے شہداء کربلا کو نظم کی صورت میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ سیاح الحرمین الحاج قاری محمد ضیاء الدین مدنی عباسی نے عالم اسلام کے لیئے دعا کی ۔اختتام پر لنگر حسینی سے سینکڑوں شرکاء کی تواضع کی
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔