حکومت پنجاب لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے کوشاں
اٹک ( خصوصی رپورٹ ) وزیر لائیو سٹاک و زراعت پنجاب سیدعاشق حسین کرمانی نےکہاکہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہاربارانی لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،کھیری مورت تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کےدورے کے موقع پر کیا،ان کے ہمراہ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر آصف رفیق،ڈائریکٹرکھیری مورت ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر مرتضی علی ٹیپو،ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹرنویدسحرزیدی اورایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹک ڈاکٹر عبدالحمید بھی موجودتھے،صوبائی وزیر نےبارانی لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور پیراویٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لیےتمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،اس کے علاوہ پیراویٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کھیری مورت میں دو سال کا ڈپلومہ بھی کروایا جا رہا ہے،صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے ادارے کہ مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ لائیو سٹاک کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہےہیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں صوبہ بھر کے لائیو سٹاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کادورہ کریں گے اور ان کی ترقی کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ صوبہ پنجاب میں لائیو سٹاک کے فروغ کے لیے کام کیا جا سکے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔