خصوصی افراد کے لیے حکومتی اقدامات

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کی مکمل بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ ری ڈریسیل کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت ہوئے کیا اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر جواد الہٰی،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود اٹک حسیب احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنراٹک نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اجلاس میں سرکاری ملازمت میں خصوصی افراد کا 3 فیصد کوٹہ،ڈیلی ویجز خصوصی افراد کا تقرر،پبلک ٹرانسپورٹ میں رعایت،خصوصی افراد کیلئے سہولت ڈیسک کا قیام اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے، عمران حامد شیخ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

iattock

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

بجلی کی ترسیل کے نظام کے لئے اقدامات

جمعہ جولائی 2 , 2021
وفاقی وزیر برائے توانائی حما داظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں
بجلی کی ترسیل کے نظام  کے لئے اقدامات

مزید دلچسپ تحریریں