ڈی پی ایس کالج راولپنڈی کا اعزاز
بارہوں جماعت کے نتائج میں نمایاں کامیابی، طالبعلم نے پوزیشن حاصل کی
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ڈی پی ایس کالج راولپنڈی نے بارہوں جماعت کے حالیہ نتائج میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر شہر کے تعلیمی اداروں میں اپنی برتری ثابت کر دی۔
راولپنڈی بورڈ کے تحت منعقدہ امتحانات میں ڈی پی ایس کے ہونہار طالبعلم محمد اویس رضا نے 1094 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ شہر بھر کے لیے باعث فخر قرار دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر کالج کی پرنسپل مسز ثمینہ خان نے کہا کہ یہ شاندار نتیجہ ادارے کی محنتی فیکلٹی، ہیڈ ماسٹر محمد افضال عباسی اور تمام اساتذہ کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے نتائج ہی تعلیمی معیار کو بلند کرتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنتے ہیں۔
پرنسپل نے اس موقع پر کالج کی کوآرڈینیٹر اور انگلش ٹیچر مس ثوبیہ کو بھی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ان کی محنت اور رہنمائی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
قابل ذکر امر یہ ہے کہ کامیاب طالبعلم اویس رضا کے والد طاہر رشید بھی ڈی پی ایس کے منجھے ہوئے اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں، جس سے یہ کامیابی اور بھی خوشگوار رنگ اختیار کر گئی ہے۔
شہری حلقوں اور تعلیمی ماہرین نے ڈی پی ایس کی اس کامیابی کو ادارے کی بھرپور تعلیمی خدمات کا اعتراف قرار دیا ہے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |