خیری مورت فتح جنگ میں پرچم کشائی
اٹک ( پ ر ) بسلسلہ جشن آزادی بارانی ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات خیری مورت فتح جنگ میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب انسیٹیوٹ میں شجرکاری سمیت مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ڈائریکٹر بارانی لائیو سٹاک ڈاکٹر مرتضی علی ٹیپو نے انجیر کا پودا لگا کر مون سون پلانٹیشن 2024 کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ادارہ ہزا کے اہلکاران اور سکول کے بچوں نے مختلف اقسام کے پھل دار اور سایہ دار پودے بھی گائے ۔
بارانی ادارے تحقیقات افزائش حیوانات خیری مورت کے آڈیٹوریم میں خصوصی طور پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع پلانٹ فار پاکستان تھا سیمنار میںں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 77 واں جشن ازادی ملک بھر میں درخت لگا کر منایا جائے گا اور یہ سلسلہ سال بھر جاری رہے گا اس موقع پر بچوں میں مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے تحریر و تقریر کے مقابلہ کا انعقاد کیا گئے ڈائریکٹر صاحب نے جشن ازادی کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ ذندہ قومیں اپنے محسنوں کو نہیں بھولتی ہمارے اجداد نے اس ملک کے حصول کے لیئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ہمیں ان پر فخر ھے ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کے لیئے خدمات انجام دینا ہر فرد کی زمہ داری ھے آخر میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بچوں اور رہائشی کالونی و انسیٹیوٹ میں پھل دار سایہ دار اور پھولدار پودے لگانے والے طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد و تحائف اور مٹھائی تقسیم کی گئی ملک و ملت کی سلامتی اور ترقی کے لیئے خصوصی طور پر دعا کا اہتمام بھی کیا گیا
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |