دنیا کی  چند سیلف میڈ ارب پتی خواتین

دنیا کی  چند سیلف میڈ ارب پتی خواتین

سیلف میڈ اس شخص کو کہتے ہیں جو اپنی ذاتی محنت اور جد و جہد سے زندگی میں اپنا مقام بناتا ہے۔ آج ہم جانیں گے دنیا کی چند  سیلف میڈ ارب پتی خواتین کے بارے میں۔ ممکن ہے آپ ان خواتین کے ناموں سے واقف نہ ہوں لیکن ان کے کاروبار سے یقینا آپ کو شناسائی ہوگی۔


ڈیانے ہینڈریکس – Diane Hendricks

ڈیانے ہینڈریکس  Diane Hendricks


دنیا کی  چند سیلف میڈ ارب پتی خواتین

ڈیانے ہنڈریکس نے 1982 میں اپنے خاوند کین ہینڈریکس کے ساتھ مل کر  ABC سپلائی کمپنی کی بنیاد رکھی، جو ریاستہائے متحدہ امریکہ میں چھت سازی، سائڈنگ اور ونڈو  کی بڑی ڈسٹری بیوٹرز میں سے ایک کمپنی ہے۔ ڈیانے ہینڈریکس کے اثاثوں کی مالیت  تئیس اعشاریہ تین بلین ڈالر ہے۔

جوڈی لو – Judy Love

جوڈی لو  Judy Love

جوڈی لو اور اس کے شوہر ٹام نے 1964 میں اپنے والدین سے $5,000 قرض لے کر اپنا پہلا اسٹور کھولا۔ آج ، ان کے 41  امریکی ریاستوں میں 590 اسٹورز ہیں اور سالانہ $25.5 بلین کا تخمینہ منافع ہے۔ وہ لوز ٹریول سٹاپس اور کنٹری اسٹورز (Love’s Travel Stops & Country Stores) کے مالک ہیں۔

جُوڈی فالکنر – Judy Faulkner

جُوڈی فالکنر Judy Faulkner

جوڈی فالکنر   میڈیکل ریکارڈ سافٹ ویئر فراہم کرنے والے ایپک سسٹمز (Epic Systems) کی بانی ہیں۔ 1979 میں وسکونسن کے ایک تہہ خانے سے شروع ہونے والا یہ کاروبار اب  ریاستہائے متحدہ امریکہ  میں اپنے شعبے کی سب سے اہم کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ جوڈی کے اثاثوں کی مالیت  سات اعشاریہ نو بلین ڈالر ہے۔

لینڈا  ریسنِک – Lynda Resnick

لینڈا  ریسنِک  Lynda Resnick

مارکیٹنگ کے شعبے کی ماہر  لینڈا  ریسنِک  اور اس کے شوہر سٹیورٹ ٹیکساس، کیلیفورنیا اور میکسیکو میں 135,000 ایکڑ باغات کے مالک ہیں، جہاں وہ بادام، پستے، انار اور نارنگی اگاتے ہیں۔ ان کی کمپنی کا نا م ونڈر فل (Wonderful Co.) ہے۔ یہ  پانچ اعشاریہ چھ بلین ڈالر اثاثوں کی مالک ہیں۔

تھائی لی – Thai Lee

تھائی لی  Thai Lee

بنکاک کی رہنے والی تھائی لی  ایس ایچ آئی (SHI International) ، آئی ٹی کپمنی کی بانی ہیں ۔ جس کے بوئنگ (Boeing)اور اے ٹی اینڈ ٹی (AT&T)سمیت پندرہ ہزار مستقل کلائینٹ ہیں۔ سن انیس سو نواسی میں وہ تعلیم کی غرض سے ریاستہائے متحدہ امریکہ گئیں اور پھر  وہاں انہوں نے  کمپنی کی بنیاد رکھی  اور ایک سافٹ وئیر خریدا جو ایک ملین ڈالر سے بھی کم کا تھا ۔ آج ان کی سیل  بارہ اعشاریہ  تین بلین ڈالر ہے۔

جانیل ہنٹ – Johnelle Hunt

جانیل ہنٹ Johnelle Hunt

جانیل اور اس کے شوہر جے بی نے 1969 میں اپنے پہلے پانچ ٹرک خریدے اور 1983 میں کمپنی  کو جے بی ہنٹ ٹرانسپورٹ کے نام سے رجسٹر کروایا۔ آج، یہ 12.2 بلین ڈالر کی سیل کے ساتھ ملک کی سب سے اہم ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اب ان کے بچوں نے کمپنی سنبھال لی ہے اور وہ ریٹائرڈ ہوگئی ہیں۔

ماریان ایلچ -Marian Ilitch

ماریان ایلچ Marian Ilitch

لٹل سیزر پیزا کی مالک ماریان ایلچ  نے 1959 میں اپنے شوہر مائیک کے ساتھ مل کر کمپنی کی بنیاد رکھی۔ وہ ڈیٹرائٹ ریڈ ونگز اور موٹر سٹی کیسینو ہوٹل کی مالک بھی ہیں۔ ان کے اثاثے  چار بلین ڈالر ہیں۔

گیل ملر – Gail Miller

گیل ملر  Gail Miller

رئیل اسٹیٹ، انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز کی انوسٹر اور  ٹویوٹا گاڑیوں کے پہلے شوروم  کی مالک گیل ملر۔ انہوں نے یوٹاہ جاز کو 1986 میں 22 ملین ڈالر میں خریدا اور 2020 میں اسے 1.66 بلین ڈالر میں فروخت کیا۔تین اعشاریہ نو بلین دالر کی مالک ہیں۔

جے شری اُلل  – Jayshree Ullal

جے شری اُلل   Jayshree Ullal

ایک برطانوی نژاد امریکی ارب پتی کاروباری خاتون ہیں ، جو کلاؤڈ نیٹ ورکنگ کمپنی اریسٹا نیٹ ورکس کی صدر اور سی ای او ہیں۔تین اعشاریہ سات بلین ڈالر کی مالک ہیں۔


اِرن اوزمین – Eren Özmen

اِرن اوزمین  Eren Özmen

ایرن اوزمین  ایک ارب پتی ،ترک نژاد امریکی کاروباری خاتون ہیں، وہ نجی ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی، سیرا نیواڈا کارپوریشن (SNC) کی مالک اور  صدر ہیں۔ تین اعشاریہ چار بلین ڈالرز کے اثاثے رکھتی ہیں۔

پیگی  چیرنگ – Peggy Cherng

پیگی  چیرنگ  Peggy Cherng

فاسٹ فوڈز کی چین  پانڈا ایکسپریس کی مالک  برمی نژاد امریکی خاتون پیگی چیرنگ، اس چینی فوڈ چین کی سی ای او پورے امریکہ میں 2,200 سے زیادہ اسٹورز کی مالک ہیں۔ تین اعشاریہ تین بلین ڈالر کی مالک ہیں۔

میگ وائٹ مین – Meg Whitman

میگ وائٹ مین Meg Whitman


وہ 1998 سے 2008 تک ای بے کی سی ای او تھیں ۔انہوں نے  کمپنی کی سیلز کو  $5.7 بلین سے $8 بلین تک پہنچا دیا۔ 2011 سے  2015 تک  وہ ہیولٹ پیکارڈ کی سی ای او ،رہیں۔ آجکل  وہ کوئبیی میں سی ای او ہیں۔ان کے اثاثے تین بلین ڈالر ہیں۔

اوپرا ونفرے – Oprah Winfrey

اوپرا ونفرے Oprah Winfrey

انتہائی مفلس گھرانے میں پیدا ہونے والی ونفرے، ٹیلی ویژن کی ملکہ جس نے  25 سال تک اپنا ٹی وی ٹاک شو کیا ۔ پھر 2011 میں اپنا ٹیلی ویژن چینل، OWN شروع کیا اور بلا شبہ، امریکی ٹیلی ویژن کی تاریخ کی سب سے مشہور اور طاقتور خاتون ہیں۔ دو اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

إلين وَين  – Elaine Wynn

إلين وَين  Elaine Wynn

ایک امریکی ارب پتی کاروباری خاتون، مخیر اور آرٹ کلیکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے سابق شوہر سٹیو وین کے ساتھ مل کر میراج ریزورٹس اور وین ریزورٹس کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ وہ  تعلیم ، پرفارمنگ آرٹس اور بصری فنون کے شعبوں کی مالی امداد کرتی ہیں۔ دو اعشاریہ ایک بلین ڈالر کی مالک ہیں۔

شیرل سینڈبرگ – Sheryl Sandberg

شیرل سینڈبرگ  Sheryl Sandberg

شیرل سینڈبرگ ایک امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو، انسان دوست، اور مصنف ہیں۔  2008 سے 2022 تک فیس بک (میٹا) کی آپریشنز ڈائریکٹر تھیں۔ وہ میٹا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن بھی رہی ہیں۔ دو اعشاریہ ایک بلین ڈالر کی مالک ہیں۔


کیم کاردیشئین – Kim Kardashian

کیم کاردیشئین  Kim Kardashian

کیم کاردیشئین  ایک امریکی میڈیا شخصیت اور کاروباری خاتون ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے پیرس ہلٹن کی ایک دوست اور اسٹائلسٹ کے طور پر میڈیا کی توجہ حاصل کی، لیکن انہیں 2007 میں ریلیز ہونے والی  ٹیپ کم کارڈیشین، سپر اسٹار سے شہرت اور دولت ملی۔ ایک اعشاریہ سات بلین ڈالرز کے اثاثے رکھتی ہیں۔

صفرا کیٹز – Safra Catz

صفرا کیٹز  Safra Catz

صفرا کیٹز   اوریکل کارپوریشن کی سی ای او ،ایک اسرائیلی-امریکی ارب پتی بینکر اور ٹیکنالوجی ایگزیکٹو ہیں۔  ایک اعشاریہ سات بلین ڈالرز کے اثاثے رکھتی ہیں۔

ڈوریس فشر  – Doris Fisher

ڈوریس فشر  Doris Fisher

ایک امریکی ارب پتی کاروباری خاتون ہیں جنہوں نے 1969 میں اپنے آنجہانی شوہر ڈونلڈ فشر کے ساتھ مل کر ملبوسات  کے برانڈ دی گیپ (GAP) کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے سان فرانسسکو میں اپنا پہلا اسٹور کھولا، اس اسٹور نے کپڑے اور موسیقی کے ریکارڈ بیچے۔ ایک اعشاریہ پانچ بلین ڈالر کی مالک ہیں۔

ریحانا – Rihanna

ریحانا  Rihanna

ریحانا ایک باربیڈین گلوکارہ، کاروباری خاتون، اداکارہ، اور نغمہ نگار ہیں۔ایک گلوکارہ کے طور پر، انہوں نے شہرت کی بلندی کو چھوا، ایک بزنس وومن کے طور پر وہ ارب پتی بن چکی ہیں۔ فینٹی کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ ریحانہ نے خواتین کی متنوع رینج کے لیے بیوٹی پراڈکٹس بنائے ہیں،  ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر کی مالک ہیں۔

تفصیل کے لئے وڈیو دیکھیں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

آرسی رؤف کا افسانہ "تکون"

منگل مئی 14 , 2024
آرسی رؤف نے لکھنے کا آغاز 2019 میں آواز صبح، ندائے خلق اور جیو ہزارہ میں آرٹیکل لکھتے ہوئے کیا۔
آرسی رؤف کا افسانہ “تکون”

مزید دلچسپ تحریریں