ایوان صدر میں وفاقہائے صنعت و تجارت کی تقریب انعامات
سابق صدر ایوان صنعت تجارت اٹک طارق محمود صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی دعوت پر شرکت
اٹک (نامہ نگار ) ایوان صدر اسلام آباد میں وفاق ہائے صنعت و تجارت میں تقسیم انعامات کی تقریب چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ ایف پی سی سی آئی و سابق صدر ایوان صنعت تجارت اٹک طارق محمود صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی دعوت پر شریک ھوئے وفاق ایوان صنعت و تجارت کے بارہویں ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے صدر پاکستان نے کہا کہ تاجر کیمونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ھے.
تاجر حکومت کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کی بہتری کے لئیے اپنا کردار ادا کریں ملکی سطع پر ایسی صنعتوں کا فروغ ضروری ھے جو لوگوں کو روزگار فراہم کریں معاشرے کو خوشحال کریں آج کی تقریب اپنے ان ہیروز کو خراج تحسین کے لیئے ھے جو ملکی معیشت کی بہتری کے لئیے کام کر رہے ہیں صدر پاکستان کی طرف سے مختلف شخصیات کو ایوارڈ اور شیلڈز بھی دی گئی
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |