سعودی عرب سے معروف شاعر محمد اسلم قمر کی مسقط آمد اور ان کے اعزاز میں پر تکلف نشست
خبر نگار : مقبول احمد شیخ ، مسقط
سعودی عرب میں عرصہ 30 سال سے مقیم پاکستانی شاعر محمد اسلم قمر جو کہ ایک پیشہ ور حکیم بھی ہیں گذشتہ دنوں ایک نجی دورے پر مسقط تشریف لائے تو اس نادر موقعے کا فایدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے سینئر ممبران نے ان کے اعزاز میں ایک خوبصورت شاعرانہ نشست کا اہتمام کیا۔
یہ نشست پاکستان سوشل کلب کے کئی بار چئیر مین منتخب ھونے والے اور مشہور سماجی اور تجارت سے وابستہ ھر دل عزیز شخصیت میاں محمد منیر کی رہائش گاہ واقع الموج The Waves میں بروز جمعرات 16 جون کی شام منعقد کی گئی۔
اس دلپذیر محفل میں مسقط کے چیدہ چیدہ افراد جن میں سابق نائب چیئرمین پاکستان سوشل کلب شبیر احمد ندیم، سابق ڈائریکٹرز, چوہدری اصغر، کلیم اختر ، چودھری عباس، عبد الرحمن گلو بھائی ،ناصر معروف، ،ڈاکٹر شرف، محمد علی فضل سابق ہیڈ مجلس شعرو ادب مقبول احمد شیخ، اقبال جعفر ، رضوان احمد، آصف شکیل ، پی آئی اے اسٹیشن مینیجر عارف صاحب ، شاندار بخآری ،وارث علی، عثمان شجاع کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستان کمیونٹی کے ادب دوست حضرات نے شرکت فرمائی۔
مہمان شاعر محمد اسلم قمر کے اعزاز میں اس خوبصورت محفل
میں شکیل شہاب، عابد مغل، محمد علی فضل ، ناصر معروف اور مقبول احمد شیخ نے اپنا چنیدہ کلام پیش کیا اور سامعین سے بے پناہ داد وصول کی۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض مقبول شیخ نے انجام دیئے آخر میں مہمان شاعر نے اپنا کلام پہلے تحت اللفظ میں اور پھر ترنم سے پیش کیا ان کے دل موہ لینے والے ترنم سے سامعین جھوم اٹھے اور دل کھول کر داد دی۔
محفل کے اختتام پر ناصر معروف نے مہمان شاعر محمد اسلم قمر کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح یہ خوبصورت محفل لذیذ عشائیہ کے بعد رات بارہ بجے کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |