ڈاکٹر عبدالقدیر خان
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں انڈیا کے شہربھوپال میں پیدا ہوئے. ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئےگئے.ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی،
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اعلیٰ تعلیم جرمنی اور ہالینڈ سے حاصل کی
1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹرکیا ۔ اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی،
1967میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹری قائم کی
1981میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری کر دیا گیا
یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے
مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیااور
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا
اسی ادارے نے 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عمر 86 برس تھی گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے
محسن پاکستان حقیقی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان علی الصبح 6:20 دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ان کی نماز جنازہ وصیت کے مطابق شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.
نمازجنازہ آج 10 اکتوبر 2021 دن 3:30 ادا کی جائے گی۔
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے اس محسن کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
آمین
میرا نام محمد رفیع صابر ہے۔میں گزشتہ 20 سال سے فریج ایئر کنڈیشنر کا کام کر رہا ہوں۔ میری ورکشاپ ( ٹاپ کول ) کے نام سے پیپلز کالونی اٹک میں موجود ہے۔ گھر میں استعمال ہونے والی الیکٹرونک مصنوعات کی سروس اور درستگی کے لیے رابطہ کریں
03005347140
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔