سنت مصطفیؐ سے دوری کی وجہ سے ہم پریشان ہیں،طارق حقانی
علامہ طارق محمود حقانی نے مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کی جملہ خدمات کو سراہا
اٹک ( نیوز ایڈیٹر ) مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے لئے ماہانہ گیارہویں شریف مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ اٹک کینٹ المعروف حقانیہ مسجد ومدرسہ میںاستاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا کی صدارت میں اختتام پذیر ہو گئی، ممتاز عالم دین علامہ راجہ طارق محمود حقانی راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جان، مال، والدین تمام کائنات سے بڑھ کر نبی کریمﷺ سے محبت کریں،محبت اس چیز کانام ہے کہ تعلیمات مصطفی کے مطابق اپنی زندگی کو بسر کریں،آج سنت مصطفی سے دوری کی وجہ سے ہم پریشان ہیں،آج جو بھی دینی محفل ہو گی،اسے میلاد مصطفی کا نام دیا جائے گا، گیارہویں شریف کی محفل بھی میلاد النبیﷺ کی محفل ہے،علامہ طارق محمود حقانی نے علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کی جملہ خدمات کو سراہا اور عالم اسلام کے لیے دعا کی اختتام پر لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا،استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے صاحبزادہ نجم المصطفیٰ کے والد محترم پیر زادہ نثار المصطفیٰ باغدرہ شریف کی رحلت پر کہا کہ ان کی موت عالم کی موت ہے، اللہ تعالیٰ کے ولی مرتے نہیں انتقال کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ غازی علم دین شہید کے توسل سے ساری امت مسلمہ کی بخشش فرمائے آمین،دریں اثناء ممتاز صحافی سردار سلطان سکندر صاحب،انجینئر محمد طیب میلادی،ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان،ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان،سیاح الحرمین الحاج قاری محمد ضیاء الدین مدنی عباسی نے بھی دین مصطفی ﷺ کی ترویج کے حوالے سے پیر عبدالظاہر رضوی بادشاہ کے دیرینہ ساتھی پیرزادہ نثار المصطفیٰ کی خدمات کو سراہا اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |