ڈگری کالج برائے خواتین اٹک تیزی سے کامیابی کی راہ پر
اٹک(ہشام خان اعوان سے/نیوز ایڈیٹر) گورنمنٹ گریجویٹ ڈگری کالج برائے خواتین اٹک تیزی سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہے، جس میں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ ڈگری کالج برائے خواتین اٹک پروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ عشرت نے چارج سنبھالتے ہی ایک ماہ کی مدت میں کئی اہم انقلابی اقدامات کیے ہیں، جن کی بدولت کالج ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، سب سے اہم اقدامات میں سے ایک کالج کی کمپیوٹر لیب میں 20 نئے کمپیوٹرز کا اضافہ ہے تاکہ طالبات کی تکنیکی استعداد کو بڑھایاکا سکے، اس کے علاوہ کالج میں ایک شاندار تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں محنتی اساتذہ اور طالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا ہے.
طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے کالج میں ایک ثقافتی میلے کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، پرنسپل کی زیر نگرانی موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور کالج کے اندر مختلف جگہوں کو پودوں سے مزین کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماحول کی حفاظت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا، کالج ہذا میں داخلہ مہم بھی زور و شور سے جاری ہے اور بہتر نتائج کی توقع کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں پرنسپل ڈاکٹرثوبیہ عشرت کی قیادت اور کالج کی ترقی کیلئے ان کا وژن مستقبل میں مزید کامیاب اقدامات کی بنیاد بنے گا۔
چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |