اعمال رویت ہلال سے مراد ہے کہ ہر قمری ہجری مہینے کا چاند دیکھ کر جو کام کرنا چاہیئیں۔
محرم الحرام : ماہ محرم الحرام کا چاند دیکھ کر سورہ کہف ( پارہ نمبر 15) پڑھنی چاہئیے یا سبزہ یا سونا چاندی دیکھیں۔
صفر المظفر : ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھ کر سورہ حمعسق ( پارہ نمبر 25) پڑھنی چاہئیے یا آئینہ یا پانی یا انگوٹھی دیکھییں۔
ربیع الاول : ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے بعد سورہ مجادلہ (پارہ نمبر 28) پڑھنی چاہئیے یا آئینہ یا جاری پانی یا اچھی صورت دیکھیں۔
ربیع الثانی : ماہ ربیع الثانی کا چاند دیکھ کر سورہ ملک ( پارہ نمبر 29( پڑھنی چاہئیے یا جواہر یا گھوڑا یا گوسفند دیکھیں۔
جمادی الاول : ماہ جمادی الاول کا چاند دیکھ کر سورہ مزمل ( پارہ نمبر29) پڑھنی چاہئیے یا آب رواں یا فرزند یا روپیہ یا چاندی دیکھیں۔
جمادی الثانی : ماہ جمادی الثانی کا چاند دیکھ کر سورہ مدثر(پارہ نمبر 29) پڑھنی چاہئیے یا روئے فرزند یا بزرگ آدمی کا چہرہ دیکھیں۔
رجب المرجب : ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھ کر سورہ یس ( پارہ نمبر 22) پڑھنی چاہئیے یا پھول یا ہتھیلی یا قرآن مجید کی زیارت کریں۔
شعبان المعظم : ماھ شعبان المعظم کا چاند دیکھ کے سورہ جن (پارہ نمبر 29( پڑھنی چاہئیے یا سبزہ یا رنگین کپڑا یا بزرگ چہرہ دیکھیں۔
رمضان المبارک : ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر سورہ محمد ( پارہ نمبر 26) پڑھنی چاہئیے یا اہل و عیال کی صورت یا بزرگ چہرہ دیکھیں۔
شوال المکرم : ماہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے بعد سورہ فتح ( پارہ نمبر 26) پڑھنی چاہئیے یا ہتھیلی یا فیروزہ یا پانی یا سبزہ دیکھیں۔
ذیقعد : ماہ ذیقعد کا چاند دیکھ کر سورہ نساء ( پارہ نمبر 4) پڑھنی چاہئیے یا خوبصورت چہرہ یا آئینہ یا جنگل یا پہاڑ دیکھیں۔
ذی الحجہ : ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھ کر سورہ حجر ( پارہ نمبر 13) پڑھنی چاہئیے یا اچھی صورت یا آب رواں دیکھیں۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔