میری نظر میں ( دامنِ دل)

میری نظر میں ( دامنِ دل)

تحریر : مقبول ذکی مقبول ، بھکر پنجاب پاکستان

محمد اقبال بالم کی شعریات میں ایک رومانوی تموج کار فرما ہے سماجی ناہمواریوں کی بازگشت بھی سنائی دیتی ہے ۔ عمرانی ادراکات وفور سے پائے جاتے ہیں ۔ ان کے صحرائے بیان میں عصری رویئے بکثرت ملتے ہیں ۔ انسان دوستی کے فزوں تر شواہد ہیں ۔ جو قاری کیلئے آغوش کشا نظر آتے ہیں ۔ جس سے ان کے ترقی پسند اور عوامی شاعر ہونے کی دلیل ملتی ہے ۔ ان کے سخن میں اہلِ بیت علیہ السّلام کی محبت کے حوالے فرط تسلسل سے ملتے ہیں ۔ جو ان کے افکار کے تقدس کا مظہر ہیں ۔ ان کے کلام کا تمثیلاتی انداز ان کی شاعرانہ مقبولیت و پذیرائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

میری نظر میں ( دامنِ دل)


ان کے ہاں جہاں احساس زیاں کار گر نظر آتا ہے وہاں رجائی امکانات کی چکا چوند بھی پائی جاتی ہے ۔ اگرچہ ان کی شاعری میں روائیت کی بھرپور پاسداری ملتی ہے ۔ ان کے پیرائیہ شعر میں جدید امکانات کی نمو بھی پائی جاتی ہے ۔ مجھے اُمید واثق ہے کہ ان کا یہ مجموعہ کلام ٫٫ دامنِ دل ،، ان کے شعری ارتقاء میں سنگِ میل ثابت ہوگا ۔ مزید ریاضت فکر و فن ان کی شاعرانہ بالیدگی میں ممدود معاون ثابت ہو گی خداوند کریم محمد اقبال بالم کو فن کے آکاش تک پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

دفاعی خود مختاری اور اسلامی جمہوریہ پاکستان

منگل نومبر 14 , 2023
آج کل سوشل میڈیا پہ کچھ لوگ ایک مہم چلا رہے ہیں کہ جی یہ میزائل ہمارے کس کام کے ہیں میری ان دوستوں سے گزارش ہے
دفاعی خود مختاری اور اسلامی جمہوریہ پاکستان

مزید دلچسپ تحریریں