اللہ والوں کے ساتھ جڑ جائیں قلب کا سکون اور آرام اللہ کی یاد میں ھے

اللہ والوں کے ساتھ جڑ جائیں قلب کا سکون اور آرام اللہ کی یاد میں ھے

اٹک (ملک امان شجاع سے ) اللہ والوں کے ساتھ جڑ جائیں قلب کا سکون اور آرام اللہ کی یاد میں ھے پروردگار عالم کے ذکر سے ہی بے سکونی ظلمتوں۔ روحانی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ھے اللہ ھو کانفرنس میں مشائخ و علمائے کرام کا فکر انگیز خطاب جامعہ انوار سیفیہ و انوار حقہ اٹک کے روح رواں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی کے زیر اہتمام ایک روزہ اللہ ھو کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ھوئے مشائخ اکرام و علمائے کرام نے کہا ھے کہ اللہ کا ذکر ہی ہمارے مسائل کا حل ھے موجودہ معاشرے میں جس تیزی سے اخلاقی اقدار ختم ھو رہی ہیں اور نفسانفسی اور مادہ پرستی کا دور دورہ ھے روحانی بیماریاں عام ہیں اس پر فتن دور میں انفرادی و اجتماعی ذکر اللہ کی ضروت ھے اللہ کے ذکر سے ہی مسائل کی گتھیاں خود بخود سلجھتی جاتی ہیں ذکر اللہ اور استغفار سے اپنی زبانوں کو تر رکھنے سے دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ھوتی ھے

اللہ والوں کے ساتھ جڑ جائیں قلب کا سکون اور آرام اللہ کی یاد میں ھے

قرآن کریم بھی ہمیں اس بات کا درس دیتا ھے کہ انسانی قلب کا سکون اور آرام اللہ کی یاد میں ھے قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل میں ہی ہماری بھلائی ھے سلسلہ سیفیہ دنیا بھر میں ذکر اللہ کی صدائیں بلند کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ذاکرین کی تربیت میں مصروف عمل ھے پیر اخونزادہ سیف الرحمان مبارک کے جلائے ھوئے چراغ پورے عالم میں اپنی روشنیوں سے قلوب و اذہان کو روشن کر رہے ہیں کانفرنس سے حضرت علامہ پیر صاحبزادہ حبیب جان مبارک صاحب پیر طریقت میجر (ر) صاحبزادہ قاسم سیفی صاحبزادہ سیف اللہ علامہ ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی سیفی۔علامہ غلام محمد صدیقی ڈسٹرکٹ خطیب اٹک ۔مفتی ابو طبیب علامہ رفاقت علی حقانی علامہ نیاز حسین اعوان پیر آف باغ نیلاب سید سجاد حسین شاہ علامہ انور شاکر علامہ یوسف حقانی ۔علامہ حافظ قاری الہام الدین ۔عبدالجبار سیفی محمد اسماعیل سیفی و دیگر نے بھی خطاب کیا

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

23دسمبر …تاریخ کے آئینے میں

پیر دسمبر 23 , 2024
23 دسمبر گریگورین کیلنڈر میں سال کا 357 واں دن ہے (لیپ سالوں میں 358 واں)
23دسمبر …تاریخ کے آئینے میں

مزید دلچسپ تحریریں