منکیرہ میں کانفرنس فلسفہ شہادت حضرت امام حسینؑ
منکیرہ میں کانفرنس فلسفہ شہادت حضرت امام حسین علیہ السّلام منعقد ہوئی
منکیرہ (نمائندہ خصوصی) جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا قرآن و حدیث کی روشنی میں علماء کرام نے شہادت حضرت امام حسین علیہ السّلام پر روشنی ڈالی اور معروف شاعر و ادیب مقبول ذکی مقبول نے امام حسین علیہ السّلام کے آخری سجدہ کے حوالے سے اشعار پیشِ کئے جہاں حاضرین سے داد وصول کی وہاں علماء نے بھی داد سے نوازا خواتین کے لئے پردہ کا الگ انتظام کیا گیا تھا
منکیرہ شہر اور گردونواح سے آئے ہوئے حاضرین کو طعام اور چائے بھی پیش کی گئی انتظامیہ مدرسہ دارالقرآن امام جعفر صادق علیہ السّلام ( علی ٹاؤن منکیرہ ضلع بھکر) پرنسپل سید عرفان حیدر نقوی اور مولانا مختار حسین طاہری نے بھرپور کردار ادا کیا معروف شاعر و محقق مصنف مقبول ذکی مقبول کو سید عرفان حیدر نقوی نے اپنی کتاب ٫٫ عظمتِ محراب ،، بطور تحفہ عنایت کی جس پر مقبول ذکی مقبول نے شکریہ ادا کیا
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |