اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
پنجابی تنظیم کیمبلپوری ادبی سنیہا کے زیر اہتمام ملک کے2معروف مصنف،شاعر و ادیب کیپٹن عبداللہ مرحوم اور یعقوب آسی مرحوم کی رحلت پر ان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سکینڈری اسکول اٹک شہر کے سبزہ زار پرمنعقد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس کی صدارت گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سکینڈری اسکول اٹک کے اُردو،عربی اور فارسی کے ریٹائرڈاورینٹل سنیئر استادو بانی صدر تحریک ترویج اردو پاکستان سید مونس رضا نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی اردو کے سینئر شاعر سجاد حسین ساجد تھے،پروگرام کا آغاز سجاد حسین سرمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبولؐؐ کی سعادت حسین امجد کے حصہ میں آئی،تعزیتی ریفرنس میں شرکاء نے ملک کے2معروف مصنف،شاعر و ادیب کیپٹن عبداللہ مرحوم اور یعقوب آسی مرحوم کی شخصیت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی اور کہا گیا کہ دونوں مرحومین کے انتقال کے بعد ان کی کمی کو پورا کرنا بہت مشکل ہے،تعزیتی ریفرنس میں ملک کے معروف شعراء گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک شعبہ اردو کے سنیئر پروفیسرو مدیر اعلیٰ اٹک آن لائن ویب میگزین سید نصرت بخاری، دنیا کی سب سے بڑی معلوماتی ویب سائیٹ ”وِکی پیڈیا“ کے اردو پیج کے ایڈیٹر و بانی مدیر اٹک آن لائن ویب میگزین آغا سید جہانگیر علی بخاری،ضلع اٹک کی117سالہ تاریخ کے سب سے بڑے شاعر اور درجنوں کتابوں کے مصنف سابق ضلعی آفیسر محکمہ تعلیم مشتاق عاجز،طاہر اسیر،سید مونس رضا، سجاد حسین ساجد، حسین امجد اور سجاد حسین سرمد نے شرکت کی جبکہ تعزیتی اجلاس میں میڈیا کی جانب سے سنیئر صحافی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اٹک پریس کلب رجسٹرڈ و چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان کے علاوہ سید جاوید شاہ اور سید شکیل عباس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،تمام شعراء نے کیپٹن عبداللہ مرحوم اور یعقوب آسی مرحوم کی علمی و ادبی خدمات اور کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات بہت ہی شفیق انسانیت کے مالک تھے اور دونوں شخصیات اپنے اندر علم کا ایک سمندر رکھتے تھے، ان دونوں کی وفات سے ادب کی دنیا ویران ہو گئی ہے، تعزیتی اجلاس کے آخر میں سید مونس رضا نے کیپٹن عبداللہ مرحوم اور یعقوب آسی مرحوم کی کامل مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی خصوصی دعا کروائی اور اسی کے ساتھ ہی تعزیتی ریفرنس کا اختتام ہوگیا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔