محفل مشاعرہ اور بانسری کی سر سنگیت

رپورٹ ۔۔ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
ضلع اٹک محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے ٹی ایم اے ہال اٹک میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعرائے کرام کے علاؤہ محکمہ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس محفل مشاعرہ کی صدارت معروف بزرگ شاعر نادر وحید نادر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ہر دلعزیز نوجوان ادیب و قانون دان احمد علی ثاقب تھے نظامت کے فرائض کاروان قلم کے نزاکت علی نازک نے انجام دئیے

mushaira

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر افیسر ظفر اقبال رحمانی اور ناہید شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا پروگرام کے منتظم شاعر و افسانہ نگار ارشاد علی نے تعارفی گفتگو میں کہا کہ محکمہ بہبود ابادی کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ روابط کیلئے سیمینارز کانفرنس محفل مشاعرہ کا مقصد ان طبقات تک اپنا پیغام موثر انداز سے پہچانا ھے محفل مشاعرہ کے دوران لاھور سے آئے ہوئے بانسری نواز استاد مشرف نے بانسری کی سریلی آواز سے مختلف گانوں کی دھنوں کے رنگ بکھیرے شعرائے کرام میں حسین امجد سید نصرت بخاری احمد علی ثاقب سعادت حسن آس نزاکت علی نازک پروفیسر اظہر محمود تنہا سید تصور بخاری اقبال رزقاش حبدار قائم سید معظم شاہ نادر وحید نادر دلبر زبیری حفیظ اعظم علیم ملک نے بہترین کلام پیش کر کے اس پروگرام کو یاد گار بنا دیا سرائیکی شاعر عمران حیدر نے اپنے سرائیکی کلام سے سامعین محفل کے دل جیت لیئے جبکہ منتظم پروگرام ارشاد علی کے پنجابی زبان کے کیمبلپوری لہجہ میں پیش کیئے جانیوالے ماہیے حاضرین مجلس بار بار سننے کے لیئے فرمائش کرتے رہے پروگرام کے آخر میں گروپ فوٹو سیشن ہواء اور پروگرام انتظامیہ نے سامعین و شعرائے کرام کا خصوصی شکریہ ادا کیا

shuja awan

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مصاحبہ ارشد حسین سے

اتوار جون 26 , 2022
یہ نوجوان بہت ساری صلاحیتوں کا حامل ہے۔اپنے اندر شاندار جذبے رکھتا ہے۔ اعلیٰ پائے کا کمپیئر بھی ہے۔بات سے بات نکالنے کا فن بخوبی جانتا ہے۔
مصاحبہ ارشد حسین سے

مزید دلچسپ تحریریں