صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے
انسان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور صلاحیت کی تقسیم میں اختلاف پیش نظر رکھا ہے۔انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیت کو پہچانے اور انھیں خلق خدا کی خدمت کے لیے استعمال کرے۔
مخلوق خدا کی خدمت کرنے کے مختلف اسالیب ہیں؛ان میں سے ایک کا ہم نے انتخاب کیاہے؛اور سوچنے سمجھنے اور لکھنے والے احباب کو آئی اٹک کی صورت میں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ہماری ٹیم اس فورم کو مثالی اور کار آمد بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ہم اپنے دیگر با شعور احباب کو دعوت بھی دیتے ہیںاور توقع بھی رکھتے ہیں کہ وہ مہذب انداز میں اس پلیٹ فارم پر اپنے مافی الضمیر کا اظہار کریں گے۔
ایک بات کی وضاحت بہت ضروری ہے کہ ہم اس فورم کو سنجیدہ موضوعات اور تحقیقی حوالے اور حیثیت سےپھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم تخلیق کاروں اور ناقدین کے لیے فورم کے دروازے بند کرنے لگے ہیں۔یہاں ہر ایک لکھاری کو دعوت عام ہے۔ہم اس فورم کو مو ضو عا ت ومعلومات کا سمندر بنانے نکلے ہیں؛آئیے اور اس میں اپنے حصے کا قطرہ ڈال دیجیے۔
ایم فل
پروفیسر اردو
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔