کیا سردی کی وجہ سے فشار خون بلند (blood pressure high ) ہوسکتا ہے ؟ اس کی وجوہات اور بچاؤ کی تدابیر کیا ہیں؟ یہ سوالات ذہن میں ابھرے تو گوگل سے رجوع کیا ، جوابات جو انگریزی میں ملے تو سوچا کہ اردو ترجمہ ہی کر دیا جائے تاکہ مجھ جیسے انگریزی سے نابلد لوگ بھی مستفید ہو سکیں۔
تو جواب ملا ، جی ہاں ! سرد موسم آپ کا فشار خون میں اضافہ (blood pressure high ) کرتا ہے۔ بلڈ پریشر عموماً سردی کے موسم میں بڑھ جاتا ہے کیونکہ سردی سے خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں اور خون کو گزرنے کے لیے زیادہ طاقت صرف کرنا پڑتی ہے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ (1)
ڈاکٹر منجیت کے مطابق “ سردیوں میں ہائی بلڈ پریشر ہر ایک کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کم درجہ حرارت میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے جلد کو مزید دباؤ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سے شریانیں بھی سکڑتی ہیں اور خون کو تنگ نالیوں میں سے تیزی سے گزرنا پڑتا ہے چنانچہ دل کو مزید قوت سے خون بھیجنا پڑتا ہے نتیجتاً فشار خون بڑھ جاتا ہے یعنی بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے۔” (2)
ڈاکٹر وینکت کے مطابق “ بڑی عمر کے افراد کو سردی کے دوران ہائی بلڈ پریشر سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے کیونکہ رگیں سکڑ گئی ہوتی ہیں۔ رگوں کے سکڑنے کو vasoconstriction کہا جاتا ہے۔ خصوصا وہ افراد جن کا فشار خون (blood pressure ) پہلے سے ہی غیر متوازن ہو۔” (2)
ڈاکٹر کرشن کہتے ہیں “ آپ اس پر قابو پاسکتے ہیں اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ جن میں کمرے کا درجہ حرارت مناسب رکھنا ، باہر جانے سے پہلے خوب اچھی طرح گرم کپڑے پہن کر پورے جسم کو محفوظ کرنا ، متناسب خوراک، پھلوں کا زیادہ استعمال، مرغن کم سے کم، کم از کم تیس منٹ کی ورزش (exercise ) یا پیدل چلنا (walk) بھی شامل ہے، بقول ڈاکٹر کرشن سخت سردی میں صبح کی چہل قدمی (morning walk ) سے گریز کریں۔
انتباہ: یہ مضمون چند ویب مضامین کا ترجمہ ہے اسے مکمل طبی رائے نہ سمجھا جائے۔ اپنی صحت کے حوالے سے اپنے معالج سے مشورہ کرتے رہیں۔
حوالہ جات :
(1) . میعو کلینک
(2). این ڈی ٹی وی
فطرت مری مانند نسیم سحری ہے
رفتار ہے میری کبھی آہستہ کبھی تیز
پہناتا ہوں اطلس کی قبا لالہ و گل کو
کرتا ہوں سر خار کو سوزن کی طرح تیز
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |