اٹک میں پنجابی "کیمبل پوری لہجہ” میں نعتیہ مشاعرہ

اٹک میں پنجابی "کیمبل پوری لہجہ” میں نعتیہ مشاعرہ

کاروان قلم اٹک کے زیر اہتمام 28 اپریل کو ایک پنجابی محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر و ادیب احسان الٰہی احسن نے کی نظامت کے فرائض کاروان قلم کے ایڈمن نزاکت علی نازک نے ادا کیے مشاعرے میں مہمانِ خصوصی اٹک کے شاعر و نعت خوان سید جواد حیدر تھے جبکہ مہمانِ اعزاز کاروان قلم کے سیکریٹری نشرو اشاعت سید حبدار قائم تھے مشاعرے کی عکس بندی نعلین حیدر سلطان نے کی جس میں نزاکت علی نازک ،سید حبدار قائم ،سید جواد حیدر اور احسان الہی احسن نے اپنا کلام سنایا۔  شعرا کے کلام سے ایک ایک شعر ملاحظہ فرمائیے:۔

سید حبدار قائم

ہتھ مل کے نہ رویا کر آقاؐ دی جدائی وچ

ملڑیں نیاں سب سدراں سرکارؐ مکا دیسن

نزاکت علی نازک

حق دا جھنڈا چاندے رہساں

گیت حضورؐ دے گاندے رہساں

سید جواد حیدر

مولا میرے نصیباں وچ مدینے دی فضا ہووے

میری منظور دنیا تے ایہو یا رب دعا ہووے

احسان الٰہی احسن

ساڈے جئے غریباں نوں وی در تے بلاو ہا

آقاؐ جی سبیل ایجی کوئی تاں بنڑاو ہا

 کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے  مشاعرے میں صرف چار شعرا کو دعوت دی گئی جسے سوشل میڈیا پر لائیو دکھایا گیا سابقہ مشاعروں کی سوشل میڈیا پر پزیرائی کا ذکر بھی کیا گیا۔ جسے عوام میں بہت پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے

رپورٹ: سیکریٹری کاروان قلم سید حبدار قائم

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر بڑی قوت کے طور پر ابھرے گا

ہفتہ مئی 1 , 2021
ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ملک پاکستان اور صوبہ پنجاب تر قی کی منازل طے کر رہا ہے
ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر بڑی قوت کے طور پر ابھرے گا

مزید دلچسپ تحریریں