بولیانوال میں ریسکیو 1122کے اسٹیشن کے قیام سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی – یاور بخاری

اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے )صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ بولیاں وال میں ریسکیو 1122کے اسٹیشن کے قیام سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بولیانوال میں ریسکیو 1122 کے سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی کیا۔سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ اس سے قبل شین باغ میں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے وہاں کی عوام مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی جان بچانا سب سے بڑی عبادت ہے اور اس علاقے کی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری تھا کہ یہاں پر ریسکیو 1122 کا اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے بروقت نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پی پی ون میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی مالیت گیارہ ارب روپے سے زائد ہے ان میں تقریباً چھے ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال ، یونیورسٹی آف اٹک کا قیام، تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے حاجی شاہ روڈ کا دو رویہ ہونا، گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال میں دو سو بستروں کا اضافہ،تھیلیسیمیا سینٹر کا قیام تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن،حلقہ پی پی ون میں سڑکوں کا جال بچھانا اور مواصلات کی بہتر سہولیات مہیا کرنا،نرسنگ کالج کا قیام،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی،پی پی ون کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے سمیت دیگر کٸی منصوبے شامل ہیں۔

بولیانوال میں ریسکیو 1122کے اسٹیشن کے قیام سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی – یاور بخاری

سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ ہم سب کو اس کا ادراک ہے کہ ملک میں عوامی مساٸل بہت زیادہ ہیں جن میں ایک بڑا مسٸلہ مہنگاٸی ہے مگر اس وقت پوری دنیا مہنگاٸی کی لپیٹ میں ہے۔پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مہنگاٸی بڑھ گٸی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان ان مشکل حالات میں عوام کو سہولت اور ریلیف مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد ملک میں مہنگاٸی میں کمی آۓ گی اور دیگر مساٸل بھی حل کیے جاٸیں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجراء موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے صوبہ بھر کے تین کروڑ سے زائد خاندان مستفید ہو سکیں گے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے صوبے کی عوام کو صحت کارڈ کی صورت میں ایک بہت بڑا اور تاریخی تحفہ دیا ہے جس کے ذریعے ان کو 10 لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس حاصل ہو گٸی ہے عوام سےاپیل ہے کہ وہ جلد از جلد صحت کارڈ کے لیے رجسٹریشن کروا کر حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی بہتری طبی سہولیات کا فائدہ اٹھائیں۔بولیانوال میں ریسکیو 1122سٹیشن کے قیام اور دیگرترقیاتی کام کروانے پر اہلیان بولیانوال صوباٸی وزیر سماجی بہبودوبیت المال سید یاور عباس بخاری کو خراج تحسین پیش کیا۔بولیانوال کے دیرینہ مطالبہ صوباٸی وزیر سید یاور عباس بخاری نے پیرکوٹ گاٶں کا راستہ مرمت اور پختہ کرنے کا بھی وعدہ کرتے ہوۓ کہا کہ یہ راستہ عنقریب پختہ اور مکمل ہوگا۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

19فروری ...تاریخ کے آئینے میں

ہفتہ فروری 19 , 2022
19فروری ...تاریخ کے آئینے میں
19فروری …تاریخ کے آئینے میں

مزید دلچسپ تحریریں