بہتر وہ شخص ہے جو قرآن پڑھتا ہے اور دوسروں کو پڑھاتا ہے،رفاقت حقانی
آئندہ ہر جمعہ کو ایک بجے خطبہ جمعہ جبکہ پونے دو بجے نماز جمعہ ادا کی جائے گی، مسز حقانی
بنات اسلام کو صوفیائے کرام کے منہج پر تعلیم قرآن و سنت سے روشناس کرایا جائے، طیب میلادی
اٹک ( ڈاکٹر شجاع اعوان ) مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم اٹک کینٹ مرکزی جامع مسجد خوشبو ے مدینہ اٹک کینٹ المعروف حقانیہ مسجد ومدرسہ میں شعبہ للبنات کے زیر انتظام منعقدہ سالانہ محفل میلاد مصطفی و گیارہویں شریف کے موقع پر بناتِ اسلام (خواتین) کے لئے جمعہ کا افتتاح ہو گیا،ام ہارون پرنسپل و الضحٰی الکلیۃ الغوثیہ نے خواتین سے ابتدائی خطاب کیا جبکہ استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے معاشرتی مسائل پر درس دیا اورکہا کہ بہتر وہ شخص ہے جو قرآن پڑھتا ہے اور دوسروں کو پڑھاتا ہے،انہوں نے کہا کہ پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی نے فرمایاکہ سونے والا حالت خواب میں اور میں بیداری میں جان کائنات حضرت محمد مصطفیﷺ کی زیارت کر رہا تھا،علامہ حقانی نے دعا کی کہ وہ دن بھی آئے ہم حرمین شریفین جائیں اور کہیں ”جب مسجد نبوی کے مینار نظر آئے اللہ کی رحمت کے آثار نظر آئے“،علامہ ابوطیب حقانی نے کہا کہ 11 دسمبر بروز جمعہ امام نورانی صدیقی کا سالانہ عرس کا دن ہے جنہوں نے ملک و ملت کو 73 کے آئین کا تحفہ دیا،تقریب میں مسجد کا اندرونی ہال، گراؤنڈ فلور، اور فرسٹ فلور خواتین و حضرات سے بھر گئے،ملک وملت کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی اور لنگر غوثیہ سے اسلامی بہنوں اور معززین شرکاء کی تواضع کی گئی،سالانہ تقریب میں صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان،ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان،مولانا حافظ محمد داؤد رضوی،حافظ محمد اسماعیل نے اپنے اپنے انداز میں عقیدت کا اظہار کیا جبکہ جامعہ سے قرآن پاک پڑھنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی گئی،مسز حقانی پرنسپل جامعہ للبنات نے اسلامی بہنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ ہر جمعہ کو ایک بجے خطبہ جمعہ جبکہ پونے دو بجے نماز جمعہ ادا کی جائے گی جس کے لئے بنات اسلام(خواتین)کے لئے باپردہ خطبہ جمعہ سماعت کرنے اور باجماعت نماز کی ادائیگی کے لئے جائے نماز کا اہتمام موجود ہوگا، ادریں اثناء جاعمہ کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی نے میڈیا کو بتایا کہ مرکز اسلام کی جانب سے کئے گئے اس مخلص اقدام کا مقصد یہ ہے کہ بنات اسلام کو صوفیائے کرام کے منہج پر تعلیم قرآن و سنت سے روشناس کرایا جائے تاکہ ہماری نسلوں کو پہلی درسگاہ ما ں کی گود سے ہی اسلامی ماحول میسر آسکے۔
ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔