بھکر کا ادبی جائزہ براۓ سال 2023ء

بھکر کا ادبی جائزہ براۓ سال 2023ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تجزیہ کار
مقبول ذکی مقبول ، بھکر

ضلع بھکر کا حدودِ اربعہ
بھکر کی چار تحصیلیں ہیں جن میں بھکر ، دریا خان ، کلورکوٹ اور منکیرہ شامل ہیں ۔
مشرق کی طرف ضلع جھنگ اور ضلع خوشاب کو ٹچ کرتا ہے
مغرب کی جانب ڈیرہ اسماعیل خان ( KPK) کو ٹچ کرتا ہے
شمال کی جانب ضلع میانوالی کو ٹچ کرتا ہے اور جنوب کی طرف ضلع لیہ کو ٹچ کرتا ہے ۔

1982ء میں ضلع کادرجہ حاصل کرنے والی دھرتی۔۔۔۔۔
بھکر ۔۔۔۔۔جس پر ہر لحاظ سے قدرت بڑی مہربان ہے ۔ ناوسائلی کے باوجود اس خطے کو ہمت کی دولت سے مالا مال کر دیا گیا ہے ۔ خطے کا جغرافیائی ماحول بھکر کے ہر باسی کے اندر جہد البقا کے لیے مسلسل اور یقین سے کوشش کا درس دیتا ہے اور جس پر اس سرزمین کا اِک ایک فرد عمل پیرا بھی دکھائی دیتا ہے ۔ ہر شعبے میں اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس شہر پر کامیابیوں کی بارش جاری ہے ۔دعا ہے یہ سلسلے جاری و ساری ہیں ۔ سرِ دست ادب میں اس علاقہ کا ادبی جائزہ مقصود ہے جس میں اردو سرائیکی نظم اور نثر دونوں کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کوئی گوشہ تشنہ نہ رہ جاۓ ۔
اردو شاعری میں امسال شائع ہونے والی اگر کتب سےا دبی جائزہ کا آغاز کریں تو

پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کمال آپ منڈی ٹاؤن بھکر میں رہتے ہیں ۔ آپ کی تحریریں ملکی و غیر ملکی رسائل و جرائد اور اخبارات میں تسلسل کے ساتھ شائع ہوتی رہتی ہیں ۔ گزشتہ سال کی طرح 2023ء میں بھی آپ کی تحریروں سے طالب علموں اور قلم کاروں اور عوام نے بھرپور استفادہ کیا ۔ آپ کتب ِ کثیرہ کے خالق ہیں ۔ 2023ء میں جو آپ کی کتب شائع ہوئیں ہیں ان کے نام درجِ ذیل ہیں
٫٫ اردو میں آپ بیتی کی روایت ،،
٫٫ اردو زبان کی اِبتدا ۔ تشکیل و رار تقا ،،
٫٫ علمی تنقید ،،
٫٫ اسالیبِ نثر اور اسلوبیات ،،
٫٫ فلسفہ اور تاریخ فلسفہ ،،
اگر کوئی کتاب کا نام لکھنے سے رہ گیا ہو تو ہماری کمی علمی ہی سمجھیں ۔

"مکالمہ” تنظیم بھکر شہر میں ہے یہ تنظیم 2022ء کو وجود میں آئی ہے ۔ اس کو وجود میں لانے والے شاہد بخاری ، تنویر حسین فیض ، الطاف اشعر بخاری اور افضل راشد شامل ہیں ۔ مکالمہ تنظیم کے چیئرمین شاہد بخاری اور جنرل سیکرٹری خضر حیات خان ہیں ۔ ہر اتوار کو شام 5 بجے ایجوکیشن آفس ضلع بھکر کے کمیٹی ہال میں تنقیدی اجلاس ہوتا ہے ۔ غزل ، نظم ، ناول ، افسانہ ، دوہڑہ اور دیگر ادبی تخلیقات پر تنقیدی کی جاتی ہے ۔ 2022ء سے لے کر 2023ء تک مکالمہ تنظیم کا کوئی پروگرام مِس نہیں ہوا اور ہر مہینے کو ایک مشاعرہ بھی ہوتا ہے ۔
مقامی شعراء و ادباء نے جہاں اپنی تخلیقات پیش کی ہیں وہاں باہر سے قلم کاروں نے بھی اپنی تخلیقات کو پیش کیا ہے ۔ جن میں میانوالی ، ڈیرہ اسماعیل خان ، لیہ ، لاہور اور کراچی شامل ہے ۔
یہ مکالمہ تنظیم تا حال جان دار کردار ادا کر رہی ہے ۔

اقبال حسین عظیم شاعر ہیں ۔ بھکر شہر میں رہتے ہیں ۔ آپ کی دو ادبی تنظیمیں ہیں ایک کا نام بزمِ فکرِ جدید” ہے جو 1987ء کو وجود میں آئی ہے اور دوسری "صحراب ادبی فورم” بھکر یہ 1988ء کو وجود میں آئی تھی ان ادبی تنظیموں نے ادبی نشستیں ، مشاعرے بھی کروائے ہیں اور کتابیں شائع کروانے کا عمل بھی کیا ہے کتابوں کی تقریبِ رونمائی کراچکی ہیں ۔ اقبال حسین کی رہائش گاہ پر زیادہ تر ادبی نشستیں ہوتی رہتی ہیں کبھی بزمِ فکرِ جدید کے زیرِ اہتمام تو کبھی صحراب ادبی فورم کے زیرِ اہتمام اور علمی و ادبی شخصیات آپ کے پاس اکثر آتے جاتے رہتے ہیں ۔ آپ کے” اِتمام "کے نام سے 3 کلیات مارکیٹ میں آچکے ہیں۔
پہلا کلیات ستمبر 2016ء
دوسرا کلیات جون 2018ء
تیسرا کلیات 2020ء
مگر امسال (2023ء) میں اقبال حسین کا کوئی مجموعہ زیورِ طباعت سے آراستہ نہ ہو سکا ۔
چوتھا کلیات زیرِ تربیت ہے اور آپ کا سرائیکی زبان میں نازل ٫٫ بتری دھاراں ،، جو مکمل ہونے کے قریب ہے امید کرتے ہیں 2024ء میں یہ دونوں تصانیف جلوہ گر ہو گی

بھکر کا ادبی جائزہ براۓ سال 2023ء

پروفیسر جاوید عباس جاوید محلہ سردار بخش بھکر میں مقیم ہیں ۔ آپ کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں آپ نے گورنمنٹ کامرس کالج بھکر ، میگزین ٫٫ الفلاح ،، اور سرمایہ کے 8 ایڈیشن بطور چیف انسڑ کٹر شائع کئے اور گورنمنٹ کالج آف کامرس منکیرہ سے میگزین ٫٫ ریگ زار ،، کے 2 ایڈیشن 2007ء اور 2017ء میں شائع کئے ہیں ۔
آپ شاعر اور نثر نگار ہیں آپ کی ادبی تحریریں 2022ء کی طرح 2023ء میں بھی اخبارات و رسائل و جرائد میں شائع ہوتی رہی ہیں ۔ آپ کا اردو شعری مجموعہ ٫٫ راستے آساں ہوئے ،، 2022ء کو منصئہ شہود پر آیا تھا۔ 2023ء میں آپ کی کوئی کتاب نہ آسکی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد سے 2023ء میں آپ نے ایم فل ( اردو) کا تحقیقی مقالہ بعنوان بھکر کے غزل گو شعرا 1947ء سے تا حال ۔
آپ پروفیسر/ چیف انسٹرکٹر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس جھنگ سے 27 فروری 2017 ء کو ریٹائرڈ ہوئے ۔
امید کرتے ہیں 2024ء میں آپ کی نثر کی کتاب شائع ہو جائے گی

ڈاکٹر خالد اسراں ، بھکر ادبی تنظیم” بزمِ ہادی” کے بانی ہیں ۔ آپ نے نومبر 2023ء میں اس بزم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ پہلی ادبی نشست علی تنہا کے اعزاز میں 23 نومبر کو ہاشمی کلینک منڈی ٹاؤن بھکر میں منعقد کرائی ۔ علی نتہا کو ایوارڈ اور دیگر شعراء کرام کو اسناد سے بھی نوازا گیا ۔
آپ بہت ساری ادبی تنظیموں میں کام کر رہے ہیں ۔ آپ پانچ کتابوں کے مصنف ہیں ۔
پہلی کتاب ٫٫ آبلہ پا خواب ،، (افسانے) جون 2017ء
دوسری کتاب ٫٫ درِ زنداں ،، (افسانے) 2018ء
تیسری کتاب ٫٫ شہرِ افلاس ،، ( اُردو شعری مجموعہ) جنوری 2021ء
چوتھی کتاب ٫٫ سر بریدہ سائے ،، ( افسانے ) 2021ء پانچویں کتاب فسوں زار ،، (افسانے) 2023ء

منڈی ٹاؤن بھکر
روزنامہ ٫٫ عوام کی عدالت ،، بھکر کے چیف ایڈیٹر رانا انیل چوہان گزشتہ سال کی طرح 2023ء میں بھی آپ کے اخبار نے مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ گزشتہ سالوں کی طرح 2023ء میں شعر و شاعری میسج بک کے نام سے ڈیلی کی بنیاد پر نوجوانوں کے پسندیدہ منتخب اشعار شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ اسی طرح معروف شاعر اقبال حسین کا قطعہ حالاتِ حاضرہ پر اپنا رنگ جمائے رہا ہے اور راقم الحروف مقبول ذکی مقبول کے فردیات جو بھکر کے بارے میں تھے وہ بھی شائع ہوتے رہے ہیں ۔ دیگر اسی طرح ادبی قلم کاروں کی تحریریں انٹرویوز اور ادبی خبریں وغیرہ شائع ہوتی رہی ہیں ۔
رانا انیل چوہان کی دو کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔
پہلی ٫٫ اک دے امب ،، ( سرائیکی افسانوں کا مجموعہ ) 1996ء
دوسری کتاب ٫٫ محبت اِک نشہ ہے ،، (شاعری مجموعہ) 2010ء
میں شائع ہوا ۔ 2023ء پچھلے 13 سالوں کی طرح خالی چلا گیا ہے ۔ اب ایک غزلیات کا مجموعہ ٫٫ زندگی نامہ ،، کے نام سے 2024ء کو یعنی عنقریب منظر عام پر آنے والا ہے ۔

ارشد حسین بھکر سے ہیں ۔ آپ حلقہ فروغِ ادب بھکر کے چیئرمین ہیں ۔ آپ کی تنظیم نے 1997ء سے 2012ء تک محافل مشاعرے بڑے جوش و خروش کے ساتھ کروائے ہیں ۔
پھر یہ حلقہ فروغِ ادب حالات کی نظر ہو گیا ۔ اب 2023ء 25 ذی لحجہ کو محفل مسالمہ منعقد ہوا اور ایک نعتیہ نشست نومبر 2023ء میں ہوئی ہے ۔ امید ہے یہ ادبی تنظیم حلقہ فروغِ ادب بھکر پہلے کی طرح کام کرے گی ۔ ارشد حسین بھٹی آپ کے دو شعری مجموعے مارکیٹ میں آچکے ہیں ۔ پہلا مجموعہ ٫٫ چلو اب مان بھی جاؤ ،، دوسرا ٫٫ دھڑکنوں میں بحال کر ،، یاد رہے آپ کے شاعری مجموعوں کے کئی بار ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ۔ ایک شاعری مجموعہ زیرِ طبع ہے امید کرتے ہیں کہ 2024ء کو منظرِ عام پر ہوگا ۔

استاد الشعراء سئیں نذیر احمد ڈھالہ خیلوی ، آپ محلہ سردار بخش بھکر میں رہتے ہیں ۔
سرائیکی شاعری کے حوالے سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں ۔ آپ کا ڈیرہ سرائیکی ادب کا مرکز ہے کئی دہائیوں سے آپ ادب کی خدمت کررہے ہیں ۔ ہر نئے لکھنے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں آپ کے ڈیرہ پر آئے روز ادبی نشستیں ہوتی رہتی ہیں ۔ بھکر میں کوئی مشاعرہ ہو آپ کی صدارت ہوتی ہے ۔ آپ کا سرائیکی شاعری مجموعہ ٫٫ درسال ،، کے نام سے 2012ء کو شائع ہوا تھا ۔ اس کے بعد کوئی کتاب شائع نہ ہوسکی امید کرتے ہیں کہ 2024ء کو سرائیکی شاعری مجموعہ کنڈاری شائع ہو جائے گا ۔

پروفیسر عزیز انجم آپ بھکر شہر میں رہتے ہیں ۔ آپ کی تحریریں 2022ء کی نسبت 2023ء میں زیادہ شائع ہوئی ہیں ۔ جو مقامی اور قومی اخبارات کی زینت بنتی رہی ہیں ۔ بھکر کے اخبارات میں آپ کی تحریر و تحقیق بھکر کے حوالے سے اشعار مختلف شعراء کرام کے راقم الحروف (مقبول ذکی مقبول) کے سامنے آئے تو جیسے کہا جاتا ہے کہ خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ تبدیل کرتا ہے اشعار کہنے شروع کر دیئے جو ایک سو ایک تک تعداد پہنچ گئی ہے ۔ ماشاءاللہ یہ آپ کی تحریروں کا اثر ہوا ۔

صفدر کربلائی آپ بھکر شہر محلہ سردار بخش میں رہتے ہیں ۔ سردیوں کے دنوں میں آپ شعراء کرام کے لئے دعوت طعام کا اہتمام کرتے ہیں ۔ جو دعوت ثرید (ثوبت)کے نام سے مشہور ہے ۔ اِس سے قبل ادبی نشست ہوتی ہے جس میں زیادہ تر تازہ کلام سنایا جاتا ہے ۔ یہ رونق آپ گاہے بگائے لگائے ریتے ہیں ۔ اور 2023ء بھی آپ نے پھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ آپ بہت ساری کتب کے مصنف ہیں پہلی کتاب ٫٫ شام توں پہلے ،، 2006ء دوسری کتاب ٫٫.بحرین دے موتی ،، تیسری کتاب ٫٫ پیراں ہیٹھ اسمان ،، 2009ء چوتھی کتاب٫٫ تیکوں یاد کریجے اوں ویکے ،، پانچویں کتاب ٫٫ میرا حسین (ع) ابھی کربلا نہیں پہنچا ،،
اور مرثیہ کی تحقیق پر کتب ٫٫ لیر کتیراں خیمے ،، 2015ء ٫٫ ثنائے مظہر العجائب ،، اور دبستانِ کچھی 2017ء شامل ہے ۔
پچھلے چند سالوں سے آپ کی کوئی کتاب نہیں شائع ہوئی اور 2023ء سالِ رواں ( 2023ء) میں بھی کوئی کتاب نہ آسکی ۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر 2023ء پانچ مشاعرے ہو چکے ہیں ۔ اور مختلف نام سے تین میگزین شائع ہوچکے ہیں ۔آخری میگزین "دِل کشا "کے نام سے 2015ء کو منظرِ عام پر آیا تھا ۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید عاصم آپ اسی کالج میں اردو کے پروفیسر ہیں آپ کے تین شاعری مجموعے مارکیٹ میں آچکے ہیں ۔ پہلا شعری مجموعہ ٫٫کہا اس نے ،، 1998ء دوسرا شعری مجموعہ ٫٫ محبت زخم دیتی ہے ،، 2001ء میں شائع ہوا اس کے بعد چھ ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں اور تیسرا شعری مجموعہ اظہار 2018 ء اِس کے تین ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں آخری 2020ء میں شائع ہوا ۔ 2023ء میں آپ کی کوئی کاوش سامنے نہ آ سکی ۔

پروفیسر قلبِ عباس عابس ، اُردو اور سرائیکی زبان میں شاعری کرتے ہیں ۔ آپ کی رہائش گلشنِ مدینہ ( بھکر) میں ہے 14 جولائی 2023ء کو محفل مسالمہ ہوا اور 7 دسمبر 2023ء کو شعراء کرام کے لئے دعوت طعام کا اہتمام کیا جو ایک خاص دعوت ہوتی ہے ثرید (ثوبت) کے نام سے مشہور ہے ۔ اس موقع پر آپ نے ادبی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ آپ کا شعری مجموعہ ٫٫ خواب میرے مرا اثاثہ ہیں ،، 2003ء کو مارکیٹ میں آیا تھا ۔ اس کے بعد شعری مجموعہ نہ آسکا آپ کے پاس چھ مجموعوں کا مواد موجود ہے ۔ امید کرتے ہیں 2024ء میں ایک مجموعہ کلام شائع ہوجائے گا ۔

ڈاکٹر اللّٰہ نواز شہانوی ، بھکر موضع شہانی میں رہائش پذیر ہیں آپ نے شاعری کے قوانین پر ایک کتاب لکھی ہے جس کو چار سال لگے جس کا نام ٫٫ شاعری دے گر ،، رکھا گیا یہ کتاب 1997ء کو منصئہ شہود پر آئی تھی ۔ اب اس کا دوسرا ایڈیشن 2023ء میں تدوین ڈاکٹر محمد ممتاز خان نے شائع کیا ہے ۔ ڈاکٹر اللّٰہ نواز شہانوی کی شاعری اور نثری چار کتب کا مواد موجود ہے جو کہ کافی عرصہ سے منتظرِ اشاعت ہے ۔ لیکن ڈاکٹر اللّٰہ نواز شہانوی عمر کے آخری حصے میں ہیں ۔ آپ کے ادبی شوق و جذبے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ۔

پروفیسر عمران راہب آپ کا تعلق بھکر کے گاؤں نوتک سے ہے ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھکر میں انگلش لیکچرر ہیں ۔ 2023ء کے شروع سے آپ نے ایک ادبی تنظیم بنائی جس کا نام "بیت الغزل” رکھا گیا ۔ کالج کے ہال میں ہر مہینے کے بعد کبھی دو ماہ کے بعد مشاعرہ ہوتا ہے ۔ تاحال آپ سات مشاعرے کراچکے ہیں ۔ جس میں مقامی شعراۓکرام کے ساتھ ساتھ باہر سے بھی شعراء کرام نے بھی شرکت کی ہے ۔ آپ شاعری اور نثر دونوں میں طبع آزمائی کرتے ہیں ۔ آپ کے پاس تین کتب کا مواد موجود ہے لیکن کتاب کی اشاعت کے معاملہ میں جلد بازی کو پسند نہیں کرتے ۔

رمضان عاطف ، سکنہ بھرمی چراغ شاہ بھکر میں مقیم ہیں ۔ 1994ء سے سرائیکی زبان میں اشعار کہہ رہے ہیں ۔ آپ پانچ کتابوں کے مصنف ہیں پہلی کتاب ٫٫ عاطف دے ڈوہڑے ،، 2000ء دوسری کتاب ٫٫ اکھ دا ماتم ،، 2005ء تیسری کتاب ٫٫ سچ دا سینہ ،، 2011ء چوتھی کتاب ٫٫ ساہ دی موکھ ،، 2018ء پانچویں کتاب لِسک 2022ء رمضان عاطف کو سرائیکی نثر کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے ۔ سرائیکی افسانے اور ناول کی بھکر کو ضرورت ہے ۔

اُردو اور سرائیکی شاعر جاوید دانش ، ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے گاؤں ملیکھی سے ہجرت کرکے بھکر بستی اکبر آباد نشیب میں مارچ 2009ء کو تشریف لائے اور 2009ء سے ہی شاعری کا باقاعدہ آغاز کیا اردو شاعری مجموعہ ٫٫ جھیل کنارے ،،( 2013ء) کے خالق ہیں ۔ آپ کے پانچ غیر مطبوعہ کلام اشاعت کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔ امید کرتے ہیں کہ 2024ء میں کوئی ایک مجموعہ کلام شائع ہوجائے گا ۔ آپ کے ڈیرہ پر گاہے بگاہے ادبی نشستیں ہوتی رہتی ہیں ۔ پچھلے سال 2022ء کی نسبت 2023ء میں زیادہ نشستیں ہوئی ہیں ۔

تحصیل بھکر کے قصبہ میں عابد علیم سہو ، اڈا جہان خان چک نمبر 46 کے نوجوان اردو پنجابی اور سرائیکی زبان میں آپ شاعری کرتے ہیں ۔ مختلف اخبارات و رسائل و جرائد اور انتخابی کتب میں آپ کی شاعری شائع ہوتی رہتی ہے ۔ آپ بزمِ رفیق کے بانی ہیں یہ ادبی تنظیم آپ نے اپنے والد کے نام سے 2016ء کو بنائی اپنی رہائش گاہ ، اسکول ، کالج اور مختلف مقامات پر ادبی پروگرام کر واچکے ہیں ۔ سالانہ مشاعرہ ہر سال کراتے رہتے ہیں ۔ چار سال سے ایوارڈ اور اسناد تقسیم تقریب بھی کروارہے ہیں ۔ پچھلے دو سالوں سے لے کر 2023ء تک آپ نے ادبی نشستیں کم کروائی ہیں ۔ 17 دسمبر 2023ء کو آپ نے سالانہ ایوارڈز اور اسناد تقریب کرائی شعراء ادباء سماجی شخصیت اور صحافی برادری کو بھی ایوارڈ اور سند سے نوازا گیا تاحال آپ کی کوئی شاعری تصنیف منصہء شہود پر نہیں آئی آپ کے پاس تین مجموعوں کا مواد موجود ہے امید کرتے ہیں 2024ء کو آپ صاحبِ کتاب ہوں گے ۔

ادبی تنظیم "بزمِ دعا "، مسلم کوٹ بھکر یہ ادبی تنظیم نوجوان سرائیکی شاعر محمد رفیق چغتائی نے بنائی ہے ۔ ان کا سالانہ سرائیکی مشاعرہ میڈل اسکول مسلم کوٹ میں ہوتا ہے ۔ اس تنظیم کو آٹھ سال ہوچکے ہیں ۔ 2022ء اور 2023ء کو سالانہ مشاعرہ مہنگائی کی نظر ہو گیا ۔ لیکن عیدالفطر 25 اپریل 2023ء اور یکم جون 2023ء عیدالاضحیٰ کے موقع پر عید ملن دو نشستیں کروا چکے ہیں ۔ اور یکم اگست 2023ء/ 13 محرالحرام کو محفل مسالمہ بھی کرا چکے ہیں ۔ محمد رفیق چغتائی کی سرائیکی زبان میں دو کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔ ٫٫ آجڑی ،،سرائیکی شاعری مجموعہ کلام مئی 2014ء اور کتاب ٫٫ ارداس ،، سرائیکی شاعری مجموعہ کلام مارچ 2016ء میں شائع ہوا ۔ 2019ء کو ٫٫ پرلے پار ،، سرائیکی شاعری مجموعہ کلام ایک پبلیشرز کو شائع ہونے کو دیا تھا وہ رقم اور مواد ہڑپ کر گیا ہے ۔ محمد رفیق چغتائی کی غیر مطبوعہ دو کتابیں ہیں ۔ ایک آزاد نظم کے حوالے سے ایک سرائیکی افسانے پر مشتمل ہے جو کہ 2024ء منصہء شہود پر ہو گی ۔

روزنامہ ٫٫عوام کی عدالت ،، بھکر روزنامہ ٫٫ نوائے بھکر ،، بھکر روزنامہ ٫٫ سچائی ،، بھکر بھکر روزنامہ ٫٫ تھل ٹائمز ،، بھکر روزنامہ بھکر ٹائمز ،، بھکر اور روزنامہ ٫٫ گریٹر تھل ،، بھکر ان اخبارات کے زیرِ اہتمام 2023ء میں کوئی قابلِ ذکر مشاعرہ نہیں ہوا ۔

ملک مجید بیدار آپ 36 کھوکھا (بھکر) کے رہائشی ہیں آپ نے شاعری کا آغاز باقاعدہ طور پر 2021ء کو کیا ۔ آپ کے ہاں شعراء کرام کا آنا جانا لگا رہتا تھا اور آپ نے ادبی نشستیں بھی اپنے اسکول میں کرائی ہیں ۔ ٫٫ زنجیرِ سخن ،، کے نام سے اُردو شاعری مجموعہ کلام جنوری 2023ء کو منصہء شہود پر آنے والا تھا ۔ آپ نے اچانک اردادہ ترک کر دیا صرف ارادہ ہی نہیں ترک کیا بلکہ شاعری کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے خیر باد کہہ دیا ۔

تحصیل دریا خان
گورنمنٹ ڈگری کالج ، دریا خان سے پروفیسر منیر خان بلوچ کی سرپرستی میں سالانہ میگزین ٫٫ لوح قلم ،، کے نام سے چار شمارے شائع ہو چکے ہیں ۔ جب کہ 2023ء کا شمارہ تاخیر کا شکار رہا 3 مارچ 2022ء میں ایک مشاعرہ کالج میں منعقد ہوا تھا ۔ 2023ء کا مشاعرہ تاخیر کا شکار رہا ۔ آپ کی تین کتابیں مارکیٹ میں آ چکی ہیں ۔ پہلی کتاب ٫٫ نکہت ِ حق ،، 1995ء دوسری کتاب محسنِ بھکر 2011ء تیسری کتاب٫٫ اسلام علیکم ،، 2016ء اور چھ کتب کا مواد آپ کے پاس موجود ہے جو کہ وقت نہ ملنے کی وجہ سے شائع نہیں ہو رہا ۔

دریا خان میں بھکر ڈیجیٹل نیٹ ورک کی پہلی سالگرہ کے موقع پر 16 جون 2023ء کو امن مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر منیر خان بلوچ نے کی ۔

تحصیل دریا خان کی بستی چاہ اسراں والا چک نمبر 18 TDA کے رہائشی ملک نعمان حیدر حامی آپ اِس وقت شعبہ قانون یونیورسٹی اوکاڑہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ 2022ء کی طرح 2023ء میں بھی آپ کی شاعری اور نثری تحریریں مختلف اخبارات و رسائل و جرائد میں شائع ہوتی رہی ہیں ۔ 2023ء میں بچوں کے ادب پر کہانیوں کا مجموعہ ٫٫ جادوئی کی گیند ،، شائع ہوچکا ہے

جاوید اختر فاروق ، تحصیل دریا خان کے گاؤں برکت والا کے رہائشی ہیں ۔ آپ کافی عرصہ سے شاعری کر رہے ہیں ۔ آپ نے 2020ء کے آخری دنوں میں ادبی تنظیم "بہارِ ادب” بنائی ۔ فروغِ ادب کے لیے آپ نے اور آپ ساتھیوں نے ادبی نشستیں کرانا شروع کر دیں۔ آپ کی ادبی نشستیں مشاعرہ نما ہوتی ہیں ۔ مقامی شعراء کرام اور واں بھچراں ، میانوالی ، اور لیہ سے شعراء کرام تشریف لاتے رہے ہیں ۔ اب تک 25 نشستیں کرا چکے ہیں ۔ سالانہ مشاعرہ کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھی مئی 2023ء میں منعقد ہونے والا مشاعرہ حالات کی نظر ہو گیا ۔
2023ء میں ادبی نشستیں زیادہ تر مہنگائی کی نظر ہو گئی تھیں ۔ آپ کی غیر مطبوعہ دو کتابیں ہیں ۔ ایک اردو ٫٫ چراغِ سفر ،، دوسری سرائیکی زبان میں ٫٫ کجھ خوب لبھ ویندے ،، اشاعت کی راہ دیکھ رہی ہیں ۔

تحصیل دریا خان کے گاؤں چبر شریف کی نئی ادبی تنظیم ، اعوان ادبی سنگت 2023ء کو وجود میں آئی ہے ۔ اِس کے سرپرست حاجی محمد اقبال کندی ہیں ۔ صدر مختار اسد گھلو ہیں ۔ جنرل سیکرٹری عزیز یادف ہیں ۔ اعوان ادبی سنگت کا پہلا مشاعرہ 16 ستمبر 2023ء چبر شریف منعقد ہوا ہے ۔ مختار اسد گھلو شعبہ تعلیم سے منسلک ہیں ۔ آپ سرائیکی زبان میں شاعری بھی کرتے ہیں ۔ ایک کتاب کا مواد آپ کے پاس موجود ہے ۔ امید ہے 2024ء میں آپ صاحبِ کتاب ہوگے ۔

تحصیل دریا خان کا قصبہ دلیوالہ شاہنواز ارشد( مرحوم ) کی یاد میں ایک مشاعرہ 16 اکتوبر 2023ء کو منعقد ہوا جس کے میزبان شاہنواز ارشد ( مرحوم) کے بھتیجے احسن حیات مغل جو کہ مبتدی شاعر ہیں اور ان کے ساتھ معاون عبدالغفار نیئر اور دیگر دوست شامل تھے ۔ شاہنواز ارشد ( مرحوم) دو کتابوں کے مصنف تھے ۔ ٫٫ گھر اچھا نہیں لگتا ،، اُردو شاعری مجموعہ دوسری کتاب ٫٫ ایک شخصیت ، ایک کارواں ،، ( نجیب اللّٰہ خان نیازی) ستمبر 2016ء شاہنواز ارشد کی وفات 22 اگست 2022ء کو ہوئی تھی( مرحوم) کے لیے بزمِ اوجِ ادب منکیرہ بھکر نے تعزیتی نشست کا اہتمام بھی کیا تھا ۔

تحصیل کلورکوٹ بزمِ طاہر ، بستی اکڑا کانجن کی ادبی تنظیم 2008ء کو بنائی گئی ہے ۔ اِس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر ساجد اقبال کانجن ہیں ۔ صدر محمد یونس طاہر اعوان ہیں ۔ ہر سال کو اس کا باقاعدہ مشاعرہ ہوتا ہے ۔ 15 اکتوبر 2023ء اسی مقام اکڑا کانجن میں منعقد ہوا اور ادبی نشستیں بھی ہوتی رہتی ہیں ۔

تحصیل کلورکوٹ ، اکڑا کانجن میں ملک اسد اترا اور ملک اشرف جوئیہ 2016ء سے سالانہ مشاعرہ کراتے ہیں ۔ سالِ رواں 23 ستمبر 2023ء کو مشاعرہ منعقد ہوا اور یہ دونوں دوست دور دراز کا سفر کرکے مختلف علاقوں میں مشاعرے کو سننے کے لیے بھی جاتے ہیں ۔

تحصیل منکیرہ کے شمالی گاؤں گوہر والا میں بشیر گوندل کی ادبی تنظیم تھل سرائیکی چانناں کے روحِ رواں ہیں ۔ اور اس تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ہیں 34 سال ہوگئے ہیں ہر سال اکتوبر میں مشاعرہ کرواتے ہیں 30 اکتوبر 2023ء کا مشاعرہ باقی مشاعروں کی طرح کامیاب رہا ۔

تحصیل منکیرہ کے شمالی گاؤں میں "تھل” ادبی سرائیکی سنگت جنجوں شریف میں یہ ادبی سنگت ہر سال کو ایک شاندار مشاعرہ منعقد کرواتی ہے ۔ اس کے سرپرست اعلیٰ حفیظ اللّٰہ جان ہیں ۔ اس کے روحِ رواں مرید حسین تسلیم ہیں ۔ یہ خدمت سرانجام دیتے ہوئے آپ کو 18 سال ہوگئے ہیں ۔ 7 اکتوبر 2023ء کو ہونے والا مشاعرہ باقی مشاعروں کی طرح کامیاب رہا ۔ مرید حسین تسلیم آپ شاعری بھی کرتے ہیں ۔ اردو میں نعمت کہتے ہیں اور سرائیکی زبان میں غزل نظم کہتے ہیں آپ کے پاس دو کتابوں کا مواد موجود ہے ۔

10 نومبر 2023ء کو تحصیل منکیرہ کے جنوبی علاقہ گاؤں شمالی چھکن میں بٹ برادرز کے ہاں شادی کے موقع پر مشاعرہ منعقد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ تھے ۔

تحصیل منکیرہ کے جنوبی گاؤں پٹی بلندہ کے نوجوان بشیر تصور سرائیکی شاعری کرتے ہیں ۔ آپ نے 18 اگست 2022ء کو اپنی رہائش گاہ پر ادبی نشست کا اہتمام کیا اور 9 دسمبر 2022ء کو آپ کے اعزاز میں جنوبی چھکن محمد عرفان چھینہ نے ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا جس میں بھرپور شعراء کرام نے شرکت کی اور سامعین بھی کافی تعداد میں موجود تھی ۔
سال 2023ء میں کوئی نشست نہ ہو سکی آپ کی سرائیکی شاعری پر ایک کتابچہ ٫٫ مونجھ دے مارے ،، 2011ء میں منظر عام پر آچکا ہے ۔ آپ کے پاس ایک مجموعہ کا مواد موجود ہے جو اشاعت کی راہ دیکھ رہا ہے۔

تحصیل منکیرہ مشرقی گاؤں شیرگڑھ کے رہائشی قمر عباس گِل سفر نامہ درگاہِ شاہِ نینوا (ع) 2020ء میں منصہ شہود پر آیا تھا ۔ 2022ء اور 2023ء میں آپ کے قلم سے چند عدد کتب پر تبصرے اخبارات کی زینت بنے ہیں ۔

بزمِ کہکشاں تھل ، منکیرہ میں ایک ادبی تنظیم ہوا کرتی تھی ۔ اس میں کام کرنے والے صدر بشیر چھینہ (مرحوم) جنرل سیکرٹری ملک شاہنواز اعوان ، اسلم اعوان ، یوسف طاہر رومی ، ملازم حسین صفدر (مرحوم )اور خالقداد چھینہ شامل تھے ۔ 1989ء سے لے کر 2021ء تک ٹاؤن کمیٹی کے سبزہ زار پر گائے بگائے مشاعرے کرواتی رہی ہے ۔ نئے سال کی آخری رات کو سرائیکی کے شاعر جمیشد اقبال جمیشد کی رہائش گاہ منکیرہ میں 31 دسمبر کو ادبی نشست ہوا کرتی تھی ۔ اِس بزم میں شعراء کرام سے زیادہ ادب سے محبت کرنے والے بازوق لوگ شامل تھے ۔

تھل ادبی سنجوگ 2004ء میں منکیرہ کے معروف سرائیکی شاعر سعید احمد حاشر نے دوست شعرا کے ساتھ مل کر بنائی ۔ اس ادبی تنظیم کے زیرِ اہتمام مشاعرے اور خاص طور پر ادبی نشستیں بڑے عروج پر رہی ہیں ۔ ہر نئے سال کو اس کی باڈی تبدیل ہوا کرتی تھی ۔ جو صدارت کے عہدے پر فائز رہے ہیں ان کے نام درجِ ذیل ہیں ۔ سعید احمد حاشر ، محمد نواز عاصم ، فرید اقبال فیصل ، ظہور دانش اور محمد اقبال بالم شامل تھے ۔ تھل ادبی سنجوگ کو زیادہ تر کامیاب کرنے میں علی شاہ ( مرحوم) کا ہاتھ تھا ۔ راقم الحروف ( مقبول ذکی مقبول) اس تنظیم کے خزانچی اور سیکرٹری نشر واشاعت بھی رہ چکے ہیں ۔ چند سال بعد اس کے شعراء کرام ادب سے کنارہ کشی کر گئے اس طرح تھل ادبی سنجوگ 2010ء میں ختم ہو گئی ۔

منکیرہ شہر یہ 2012ء کی بات ہے ۔ محمد اقبال بالم ، علی شاہ (مرحوم) عارف سہوانی اور راقم الحروف (مقبول ذکی مقبول) نے مِل کر ایک ادبی تنظیم بنائی جس کا نام علی شاہ (مرحوم) نے تجویز کیا تھا ۔ بزمِ نذیر اس ادبی تنظیم کے پلیٹ فارم سے سالانہ مشاعرے ادبی نشستیں اور ادبی کتابوں کی اشاعت کتابوں کی تقریبِ رونمائی بھی ہوتی رہی ہیں ۔ چند سال بعد بزمِ نذیر حالات کا شکار ہو گئی ۔ محمد اقبال بالم کی آٹھ کتابیں مارکیٹ میں اپنا جلوہ دیکھا چوکی ہیں ۔ آپ کی کتابوں کے نام درجِ ذیل ہیں ۔ ٫٫ مودت دے ڈیوے ،، 2010ء ٫٫ تھل دے ہیرے ،، 2010ء ٫٫ دامنِ دل ،، 2016ء ٫٫ چھمکاں ،، 2016 ء ٫٫ چھلے ،، 2017ء ٫٫ نکھڑے چنگے تاں نئیں ،، 2017ء ٫٫ جنت دے سردار ،، 2021ء ٫٫ چشمِ خوابیدہ ،، 2022ء اور 2023ء میں آپ کی کتاب شائع نہ ہوسکی امید ہے 2024ء میں شائع ہوجائے گی ۔

بزمِ اوجِ ادب” یہ ادبی تنظیم منکیرہ شہر میں ہے ۔ 2022ء کے آخری مہینے میں وجود میں آئی تھی ۔ اِس کے بانی و چیئرمین مقبول ذکی مقبول ہیں 27 دسمبر 2022ء ایوارڈز شعراء کرام کو دیئے ہیں ۔ شاہنواز ارشد ( مرحوم) کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس 2023ء میں کیا گیا اور ایک ادبی نشست بھی ۔ اِس تنظیم کے زیرِ اہتمام کرائی گئی ہے اور تین کتب شائع ہو چکی ہیں ۔ ٫٫ سنہرےلوگ ،، جون 2023ء ٫٫ روشن چہرے ،، جولائی 2023ء اور اعترافِ فن ،، (پروفیسر عاصم بخاری تحقیق و تنقید) سالِ رواں 2024ء یہ کتب راقم الحروف (مقبول ذکی مقبول) کی ہیں ۔

تحصیل منکیرہ کے شمالی گاؤں لِتن میں ابوالعمار بلال مہدی آپ ادیب ، محققین ، تبصرہ نگار ، سوانح نگار شاعر اور مذہبی سکالر تھے ۔ آپ کی تحریریں قومی و مقامی مختلف اخبارات و رسائل و جرائد میں شائع ہوتی رہی ہیں ۔
تصانیف :
1 مرزا یوسف حسین کے اعتراضات
2 جوابات عالیہ درردِ غرافات عالیہ
آپ نے صوفیاء کرام پر 40 سال کے عرصہ میں سوانح حیات لکھی ہے ۔ جس کا نام کشکول رکھا گیا ہے ۔ 28 جلدیں ہیں مگر ہیں غیر مطبوعہ اور بہت ساری کتب غیر مطبوعہ ہیں آپ کی ایک شاہد اقبال مطہری رسیرچ لائبریری بھی ہے ۔ آپ کے پاس ملکِ پاکستان مختلف علاقوں سے اکثر محققین آیا جایا کرتے تھے اپنے علاقہ سے نئے لکھنے والے زیادہ تر آیا جایا کرتے تھے ۔ آپ ان کی رہ نمائی بھی کیا کرتے تھے ۔ اور کبھی کبھی اصلاح کر دیا کرتے تھے ۔ آپ کی علمی و ادبی گفتگو سن کر یہ احساس ہوتا کہ تھوڑی دیر کی ملاقات ایسی تھی کہ ایک کتاب بغیر مشقت کے مطالعہ کر لیا ہے ۔ یہ ہر ایک کو محسوس ہوتا تھا اور ملاقاتی یہ اظہار بھی خوشی کے ساتھ کرتے دیکھے گئے ہیں ۔ 9 دسمبر 2023ء کو آپ کی اچانک صحت خراب ہوئی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ لایا گیا مگر آپ چند منٹوں کے اندر رات 10 بجکر 35 منٹ پر اِس جہانِ فانی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کوچ کرگئے ۔ آپ کی تدفین 10 دسمبر 2023ء کو ہوئی تھی
***

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مدحِ شاہِ زمن

بدھ جنوری 3 , 2024
سید حب دار قائم صاحب سے میرا تعلق بہت زیادہ دیرینہ نہیں ان کے چھوٹے بھائی سید عون رضا شاہ صاحب میرے ساتھ
مدحِ شاہِ زمن

مزید دلچسپ تحریریں