بزمِ اوج ادب بھکر کی طرف سے شعراء کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
بھکر (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر طارق محمود آکاش ، ارشاد ،ڈیروی اور ساجن جی انصاری کو ادبی خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ لکھاری ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ۔ ادبی تنظیم بزمِ اوج ادب بھکر کے بانی و چیئرمین مقبول ذکی مقبول نے کہا ہے کہ ہماری ادبی تنظیم بزمِ اوج ادب بھکر شعراء و ادباء کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ۔ مزید انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طارق محمود آکاش ، ارشاد ڈیروی اور ساجن جی انصاری کتاب پڑھ کر یقین ہوگیا ہے کہ ادب کی شمعیں روشن ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طارق محمود آکاش (سیالکوٹ) ڈیرہ غازی خان کے ارشاد ڈیروی کی کتاب "مقصود کربلا ہے” پر” متین کوٹلہ جامی” ادبی ایوارڈ 2023ء اور ساجن جی انصاری فروز وٹواں ضلع شیخوپورہ کو کتاب "محب وطن” پر” الہٰی بخش لیکھی فقیر” ادبی ایوارڈ 2023ء سے نوازا گیا بزمِ اوج ادب بھکر کی طرف سے معروف شاعر و ادیب سید طاہر شیرازی ، جھنگ ارشاد ڈیروی کو اپنے دست مبارک سے ایوارڈ دیا ساجن جی انصاری کو نعت گو شاعر و مصنف ڈاکٹر مقصود احمد عاجز نے اپنے دست مبارک سے ایوارڈ دیا اور ڈاکٹر طارق محمود آکاش کو پروفیسر امجد بابر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے معروف مصنف و شاعر کے دست مبارک سے ایوارڈ دیا گیا
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |