اٹک:( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے)کووِڈویکسینیشن میں شامل ہیومن ریسورس کی کوششوں کو سرہانے کے لیے این سی او سی کا خصوصی سیشن 06 جنوری 2022 کو منعقد ہوگا۔ اس موقع پر صدر پاکستان جناب عارف علوی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گےاس سیشن میں 31 دسمبر2021 تک مکمل طور پر ویکسینیٹڈ اضلاع کی کارکردگی کو سراہا جائے گا۔ کووڈویکسینیشن میں ضلع اٹک کا شمار پاکستان کے ان بڑے اضلاع میں ہوتا ہے جن کی مکمل ویکسینٹڈ آبادی کی تعداد 60 فیصد سے زائد ہے۔
اب تک ضلع اٹک میں مکمل ویکسینٹڈ افراد کی تعداد 63 فیصد ہے اور آدھے ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد 82 فیصد ہے اس لحاظ سے اٹک کا شمار پورے پاکستان میں ان 24 اضلاع میں ہوتا ہے جو 60فیصد سے زاٸد ویکسینیٹڈ ہے اور پنجاب بھر میں 7 اضلاع میں سے ایک ضلع اٹک شامل ہے۔ اس ضمن میں ضلع اٹک کے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ افراد کو کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جاۓ گا۔ اس کے علاوہ، ویکسینیٹرز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز، انتظامی عملہ اور کورونا ویکسی نیشن میں شامل دیگر طبقات کی کوششوں کو بھی سراہا جاۓ گا۔
ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔