دنیائے سخن میں ہزاروں ستم رسیدہ سخن دان آئے اور صدائے دل سنا کر وحدت کے پردوں میں غائب ہو گئے جن کی صدا ہر کرب اور ہر خوشی میں گونجتی رہیں

اسلام سے پہلے انسان کی کوئی وقعت و توقیر نہ تھی دروغ گوئی کے رسیا حق گوئی سے ناآشنا تھے بیٹیوں کو عزت کے نام پر پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کر دیا جاتا تھا