آج 28 نومبر 2021 ادبی حوالے سے اٹک کا ایک تاریخ ساز دن تھا، جب اٹک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کتاب میلے/نمائش کا انعقاد کیا گیا، یہ خُوبصُورت خواب اٹک کے معروف شاعر و ادیب اور استاد جنابِ مشتاق عاجز؛ معروف ماہر تعلیم، نقاد، شاعر، محقق جنابِ پروفیسر نُصرؔت بُخاری ، اردو اور پنجابی کے لاجواب شاعر اور پبلشر جنابِ طاہراسیؔر اور سید مُونِس رضا نے دیکھا اور میونسپل کمیٹی اٹک کے چیئرمین جنابِ شیخ ناصر محمود ؛ وائس چیئرمین جنابِ ملک طاہر اعوان ، چیف آفیسر جنابِ عظمت فرید وڑائچ اور سپرنٹنڈنٹ جنابِ راجہ زاہد محمود نے اس خواب کو نہایت محنت اور خُوبصُورتی سے تعبیر کیا ، اٹک کی تمام تحصیلوں کے صاحبانِ قرطاس و قلم نے اپنی کتابوں سمیت بھرپور شرکت کی، اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے کتاب دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے بھرپور اور پر خلوص شرکت کی اور اس ادبی فروغ کی کاوش کو پزیرائی بخشی، زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے علم دوست لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے میلے کی رونق کو دوبالا کیا ، اکثریت نے اپنے تاثرات کے اظہار میں مندرجہ بالا تمام افراد کی دل کھول کر تعریف کی ، اور اس امید کا اظہار کیا کہ ادب پروری اور ادب شناسی کا یہ پہلا قدم مزید بہتری اور خُوبصُورتی کے ساتھ آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا، اور ہمارا معاشرہ اپنی قدیمی ثقافت کی طرف واپس پلٹے گا؛ محبت، بھائی چارے، امن و شانتی کا پھر سے دور دورہ ہو گا ، ان شآء اللہ ، چیئرمین و وائس چیئرمین بلدیہ اٹک نے عوام کے لیے اپنے مزید تعاون کا یقین دلایا، اور اپنی ان مثبت معاشرتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کا عندیہ دیا،
صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے بھی بلدیہ اٹک میں منعقدہ کتاب میلے میں شرکت کی،
سید یاور عباس بخاری نے مختلف سٹالز کا دور کیا اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا صوبائی وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں ٹیکنالوجی کے اس دور میں کتابوں کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہمیں کتاب دوست ہونے کی عادت کو اپنانا چاہئے کسی بھی قوم ملک کے بہترین اثاثے اسکے کتب خانے ہوتے ہیں کسی کتب خانے کو دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں کی نوجوان نسل کا رحجان کس طرف ہے کتب بینی سے ہمارے نوجوان مطالعہ جیسے مفید مشغلے کی طرف راغب ہو سکتے ہیں
جیسے جیسے دور جدید کی ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں میں شامل ہو رہی ہے کتاب کہیں دور فضا میں گم ہو کے رہ گئی ہے ترقی کرنا ہر دور کا تقاضہ رہا ہے ایسے کتب میلے عوام میں کتاب کی رغبت پیدا کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر مصنفین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے
ڈاکٹر شجاع اختر اعون
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |
One thought on “اٹک کتاب میلہ 2021”
Comments are closed.