سید ریاض حسین نظامی کی اٹک آمد

سید ریاض حسین نظامی کی اٹک آمد

اٹک (نمائندہ خصوصی)چیف ایڈیٹر روزنامہ مدبر سید ریاض حسین نظامی سے اٹک کے شعراء و ادیبوں کی ملاقات ڈاکٹر شجاع اختر اعوان نے اپنی کالموں پر مشتمل کتاب سبھی عنوان میرے پیش کی وفد میں معروف ادبی شخصیت طاھر اسیر محمد طاھر ایم سی بی و دیگر احباب شامل تھے سید ریاض حسین نظامی کی صحافتی خدمات سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں آپ دنیائے صحافت کا روشن ستارہ ہیں آپ کی جہد مسلسل نے پاکستان میں اعلیٰ صحافتی روایات کی بنیادوں کو مستحکم کیا پانچ عشروں سے زائد عرصہ میں آپ کی تحریروں نے اہم قومی معاملات کو اجاگر کیا، جس سے تمام مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے رہنمائی حاصل کی۔ پاکستان میں آزادیٔ صحافت میں آپ کا کردار قابل تعریف ہے۔

سید ریاض حسین نظامی کی اٹک آمد

ثابت کیا ہے کہ ’قلم‘ تلوار سے زیادہ طاقت رکھتا ہے آپ کی سرپرستی میں شائع ہونے والا اخبار روزنامہ مدبر اعلیٰ صحافتی اقدار کا علمبردار ہے صحافت کا اہم سنگ میل ہے سید ریاض حسین نظامی نے کیمبل پور سے وابستہ یادوں کا تذکرہ کرتے ھوئے کہا کہ سید عاشق کلیم رانا صادق ادیب محمد اکبر یوسفزئی سید قمر الدین نیاز آمین کھوکھر کے ساتھ میری دوستی رہی آج اٹک کے لکھاریوں سے ملاقات میں میری یادیں تازہ ھو گئی ہیں کیمبل پور اٹک کو میں گجرات کے بعد اپنا دوسرا گھر سمجھتا ھوں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

اقلیم نعت سے نعت ریسرچ سینڑتک

بدھ اکتوبر 16 , 2024
نعتیہ ادب کے فروغ و اشاعت کے لیے ١٩٩٣ ء میں سید صبیح الدین رحمانی نے ایک ادارہ قائم کیا جس کا نام انہوں نے ” اقلیم نعت” رکھا .
اقلیم نعت سے نعت ریسرچ سینڑتک

مزید دلچسپ تحریریں