ایپکا ایگزیکٹو باڈی ضلع اٹک کا اجلاس

ایپکا ایگزیکٹو باڈی ضلع اٹک کا اجلاس

اٹک ( پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایگزیکٹو باڈی ضلع اٹک کا اجلاس ضلعی صدر احمد خان کی صدارت میں منعقد ھواء جس میں مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی سروس کی تکمیل ہر اعزازی شیلڈز و اسناد دی گئیں جبکہ آئندہ سال کے لئیے تحصیل و ضلعی عہداداران کے نوٹیفیکشن بھی جاری کیے گئے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں سے عہداداران نے بھر پور شرکت کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے عبد الستار ، محمد الیاس خان اور محمد رمضان جبکہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے اپنی سروس مکمل کرنے والے سراج الدین بیگ کو تعریفی شیلڈ جبکہ ضلعی جنرل سیکٹریری ملک رفعت حیات اعوان اور میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کو اپیکا کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے لیئے بھر پور آواز بلند کرنے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

ایپکا ایگزیکٹو باڈی ضلع اٹک کا اجلاس

ضلعی جنرل سیکٹریری ڈاکٹر طفیل خان اپیکا ہیلتھ یونٹ کے چیئرمین اقبال خان صدر محمد خالد ۔پاپولیشن ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کے صدر ندیم اسلم حیدری اپیکا ایجوکیشن یونٹ کے اسد عباس فیاض شمس فیاض احمد اپیکا تحصیل پنڈی گھیب کے عہداداران شفیق شاہ چہرمین ، محمد نعمان عارف صدر اور ملک فاروق تحصیل حسن ابدال سے محمد پرویز فتح جنگ سے نجف عباس ، تجمل حسین، عثمان ہاشمی اور کرم خان نے شرکت کی جبکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 19رکنی ایپکا باڈی کے عہداداران میں نوٹیفیکشن تقسیم کیے گیے اپیکا راہنماؤں نے ایگزیکٹو میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ سرکاری ملازمین کے لیئے یہ نہایت کھٹن اور کڑا دور ھے ایک طرف ملازمین پر ٹیکس لگا کر ان کی تنخواہوں پر کٹ لگائی جا رہی ھے جبکہ دوسری طرف لیو انکیش منٹ جیسے کالے قانون کے نفاذ سے ان کو بعد از ریٹائرمنٹ معاشی بدحالی کا شکار کرنے کا منصوبہ تیار ھے پینشن کے خاتمہ کے قانون کو تمام ملازمین یکسر مسترد کرتے ہیں اور مرکزی و صوبائی اپیکا باڈی کے ہر حکم پر اپنے حقوق کے حصول کے لئیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے میٹنگ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیئے خصوصی طور پر دعا کی گئی

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

سمندر پار پاکستانیوں کے لیئے لائحہ عمل کی ضرورت و اہمیت

پیر اگست 5 , 2024
لوگ یورپ، امریکہ، جاپان کنیڈا اور آسٹریلیا وغیرہ جانے کو ترستے ہیں۔ پاکستان میں متوسط اور غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ
سمندر پار پاکستانیوں کے لیئے لائحہ عمل کی ضرورت و اہمیت

مزید دلچسپ تحریریں