اٹک (خصوصی رپورٹ / شجاع اختر اعوان ) انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنراٹک محمد نعیم سندھو نے صدارت کی اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھےسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی نے ڈی سی اٹک اور دیگر شرکاء کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ پولیو مہم 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گی اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گےاس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی اجلاس میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی مکمل تربیت کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران لاپرواہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گےضلعی سطع پر کنٹرول روم بھی قا ئم کیا جا ئے گا ڈی سی اٹک محمد نعیم سندھو نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |