نوجوانوں کا ایک اور اعزاز

اٹک : مورخہ 12 رییع الاول 1443 ھ بمطابق 19 اکتوبر2021 ء اٹک شہر میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے موقع پر محلہ امین آباد اٹک شہر کی نعت خوان پارٹی انجمن خدام حبیبؐ، جس کے صدر سیّد بلال حیدر بخاری اور اراکین میں محمد وحید، ملک زین، ملک حذیفہ ،سیّد عبداللہ شاہ بخاری ،سیٗد سعلال ، ملک دانش ،محمد محسن ،محمد مشتاق، ملک گل رحمان ، ریحان نبیل اور محمد نعمان شامل ہیں کو ایک سو پچیس پارٹیوں میں سے تیسری پوزیشن کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ نوجوانوں کی اسی نعت خوان پارٹی نے ایک اور انعام اور اعزاز اپنے نام کیا۔

مورخہ 22 رییع الاول 1443 ھ بمطابق 29 اکتوبر2021 ء کو کامل پور سیدان اٹک کینٹ میں ایک عظیم الشان جلوس بسلسلہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم برآمد ہوا۔ جس میں ضلع بھر سے نعت خوان پارٹیوں نے شرکت کی اور سرکار دو عالم جدّ الحسنؑ والحسینؑ خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گل ہائے عقیدت نچھاور کئے۔ جلوس اپنے روایتی رستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کے راستوں میں اہلیان کامل پور سیدان نے نیاز اور سبیل کے سٹال لگائے جہاں نعت خوانوں اور جلوس کے دیگر شرکاء کو لنگر و نیاز پیش کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر عزت مآب سیّد یاور عباس بخاری اپنی رہائش گاہ کے باہر بنائے گئے اسٹیج پر موجود رہے اور تمام نعت خوانوں سے ملاقات کی اور تحائف پیش کئے۔ جب کہ نومنتخب رکن کینٹ بورڈ سیّد مہدی نقوی جلوس میں شریک رہے اور مختلف اسٹیجوں پر جا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

bilal and monis
مونس رضا بلال حیدر اور دوستوں کو ٹرافی دیتے ہوئے

جلوس کے اختتام پر مرکزی امام بارگاہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اول ، دوم ، سوم اور حوصلہ افزائی کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ سیّد بلال حیدر اور ہمنوا دوسرے انعام کے حقدار ٹھہرے۔ معروف عالم دین، استاد، دانشور اورکامل پور سیدان کے سادات کے بارے میں لکھی جانے والی اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ” ہجرتوں کے مسافر” کے مصنف جناب سیّد مونس رضا صاحب نے سیّد بلال حیدر اور ہمنواؤں کو اپنے دست مبارک سے دوسری پوزیشن کی ٹرافی عنایت فرمائی۔

اس پر وقار تقریب میں سیّد مہدی نقوی، معرف نعت گو شاعر سعادت حسن آسؔ، جناب سیّد خادم حسین کربلائی کے صاحب زادگان سٰیّد مجاہد نقوی، سیّد حسنین نقوی، سیّد جواد حیدر، سیّد وقار نقوی ، سیاسی و سماجی رہنما تیمور اسلم صاحب اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اسٹیج کی نظامت کے فرائض سیّد نزاکت نقوی صاحب نبھا رہے تھے جبکہ اس مقابلے کے منصفین میں معرف شاعر جناب عقیل ملک صاحب،نعت خوان محمدعلی کونین صاحب اور ذوالفقار خان صاحب شامل تھے۔

آخر میں تمام حاضرین مجلس میں نیاز تقسیم کی گئی ۔

shuja awan

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

جائیں تو جائیں کہاں؟

جمعرات نومبر 4 , 2021
زندگی کے سفر میں جا بجا ہر موڑ پر کھڑے کتے بھونک رہے ہوتے ہیں اور اگر آپ رک رک کر انہیں پتھر مارتے رہے تو منزل پر کیسے اور کب پہنچیں گے ۔
جائیں تو جائیں کہاں؟

مزید دلچسپ تحریریں