سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس

اٹک (ملک کامران اختر)حضرت امام حسین ؓ اور انکے رفقاء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فکرِ امام حسین ؓ وپیغام شہداء کربلاکو فروغ دینے کے لیے مرکزاہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان ”سالانہ فکر امام حسین کانفرنس“ مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ اعوان آباداٹک کینٹ میں استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ ھذا کی زیرصدارت اختتام پذیر ہو گئی،جس میں تلاوت صاحبزادہ قاری محمد احمد رضارضوی گوجرانوالہ،صاحبزادہ ڈاکٹرمحمد شعبان حقانی اور نعت شریف صاحبزادہ محمد غوث رضا رضوی گوجرانوالہ نے پیش کی جبکہ صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی ناظم سٹیج تھے، جانشینِ نباض قوم صاحبزادہ پیرمحمدداؤد قادری رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امام حسین ؓنے اپنے خون سے گلشن اسلام کی آبیاری کی،حسینی فکرکے علمبردارہمیشہ سرخرو ہوئے جبکہ یزیدی فکرکے پیروکاررسوا ہوئے، ذکر امام حسین کے ساتھ ساتھ فکر امام حسین ؓ کو بھی سمجھنے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے، زندگی کے ہر پل کو سنت مصطفی سے مزین کیا جائے، اولاد کو محبت مصطفی اور محبت صحابہ واہل بیت کادرس دیاجائے تاکہ اولاد تابعدار ہو،استاذالعلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضرت نباض قوم مفتی ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی ؒسچے عاشق رسول اور ولی کامل تھے، ان سے 1987ء میں اکتسابِ علم و فیض کیا،اور 1992ء کی میری پہلی تصنیف جواہرالتسمیہ اور 1994ء میں الاربعین الاحادیث فی لامسائل الاساسیس المعروف پیغام مصطفی پر تقریظ تحریر فرما کر میری حوصلہ فزائی فرمائی، کانفرنس میں ناظم اعلیٰ جامعہ قادریہ حقانیہ علامہ محمد یوسف حقانی، علامہ ظفر اقبال حقانی، علامہ ناصر اشفاق، علامہ محمد سعید قادری، قاری نثار احمد چشتی، قاری عبدالقیوم نقشبندی، صاحبزادہ محمد عطاء المصطفیٰ گوجرانوالہ،حافظ محمدصدیق، حاجی محمد اعظم رضوی، علامہ مطلوب حسین، علامہ قاری ریاض احمد قادری بوٹا، حافظ ساجد اقبال،نور محمد ضیاء، انسپکٹر عبدالرؤف بھٹی، ابتہاج ضیاء میروی، رجب علی حقانی اعوان صدر انجمن نوجوانان الفلاح،محمد قیصر عطاری سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام و ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات و عوام نے بھرپور شرکت کی، اختتام پربعد از صلوۃ و سلام جانشین نباض قوم حضرت پیر صاحبزادہ محمد داؤد رضوی قادری نے ملک و ملت کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی، اختتام پر لنگر حسینی سے حاضرین کی تواضع کی گئی۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

دس روزہ سالانہ شُھداء کربلا کانفرنس

جمعرات اگست 19 , 2021
وہ لوگ کتنے خوش بخت تھے جنہوں نے نواسئہ رسول امامِ عالی مقام ؑکے زیرِ سایہ اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا(جانشین ریاض الملّت قبلہ پیر ہادی سرکار)
دس روزہ سالانہ شُھداء کربلا کانفرنس

مزید دلچسپ تحریریں