سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ و شان اولیاء کانفرنس

سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ و شان اولیاء کانفرنس

اٹک ( نمائندہ خصوصی) سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ و شان اولیاء کانفرنس حضرت علامہ میاں محمد داؤد نقشبندی خلیفہ مجاز دربار عالیہ موہڑہ شریف کی نگرانی میں انکی رہائش گاہ مدنی ہاوس پر ھوئی، جس میں خصوصی خطاب پیر طریقت پیر احمد فاروق زاہد سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہڑہ شریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے ولیوں سے وابستہ افراد ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ علامہ مولانا عبدالرسول رضوی ، علامہ مسعود احمد قادری ۔انجینئر صاحبزادہ مفتی محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھت پہ چڑھ سکتا نہیں کوئی سیڑھی کے بغیر رب کو پا سکتا نہیں کوئی وسیلے کے بغیر۔جیسا کہ سورہ مائدہ میں ہے اللہ تعالٰی تک پہچنے کے لیے وسیلہ تلاش کرو۔علاقہ بھر کے علماء کرام نے شرکت کی، نقابت کے فرائض محمد ارسلان بدر نے سرانجام دیئے، کثیر تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺ اور عقیدت مند احباب نے شرکت کی.

سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ و شان اولیاء کانفرنس

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

تعلیم کے اہم پہلو

جمعہ اکتوبر 25 , 2024
تعلیم دنیوی ہو یا دینی، ہم نے دونوں کو رسمی کارروائی کا درجہ دے دیا ہے۔ آج کل بچوں کو دینی تعلیم دلانے کا رجحان بھی تیزی سے پنپ رہا ہے۔
تعلیم کے اہم پہلو

مزید دلچسپ تحریریں