سالانہ 40روزہ فہم دین کورس کا آغاز

سالانہ 40روزہ فہم دین کورس کا آغاز

اٹک( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان)معروف علمی و روحانی درسگاہ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں ہونے والے سالانہ 40روزہ فہم دین کورس کے اسباق کا آغاز3جولائی کو ہوگا، جامعہ کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ نے تمام تفصیل اور شیڈول جاری کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہہ ہر سال کی طرح امسال بھی گرمیوں کی تعطیلات میں سکول،کالج کے طلباء و نوجوانوں کے لئے قرآن، حدیث، فقہ،نماز، بنیادی ضروری مسائل، معاشرتی واخلاقی موضوعات کے جامع نصاب پر مشتمل ”40روزہ فہم دین کورس“ فی سبیل اللہ استاذ العلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا کی زیر نگرانی کرایا جائے گا جس کے اسباق کا افتتاح 3جولائی بروز بدھ صبح سات بجے ہوگا,

سالانہ 40روزہ فہم دین کورس کا آغاز

شرکاء کورس کے لئے روزانہ صبح 7بجے تا 9بجے کلاس ہوا کرے گی جبکہ کورس کا اختتام 11اگست کو ہوگی،داخلہ کرانے کی آخری تاریخ 30جون رکھی گئی ہے،صاحبزادہ طیب میلادی نے بتایا کہ کورس میں تفسیرالحقانی سے پورے قرآن کی تفسیر کا خلاصہ، منتخب احادیث نبویہ کی تحفیظ، نماز، کلمے، نماز جنازہ، صفاتِ ایمان، روز مرہ کی ضروری دعاؤں کی مع ترجمہ تحفیظ و دہرائی، وضو، تیمم، غسل، جنازہ،دفن و کفن، نماز اور روز مرہ کے ضرورہ بنیادی فقہی مسائل کی تفہیم و تدریس، اخلاقی و روحانی تربیت، تجوید و قرأت کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں قرآن مجید کے تلفظ اور ترتیل وحدر میں مشق،بنیادی اسلامی عقائد کی تفہیم و تدریس،اور سیرت النبیﷺ، معاشرت واخلاقیات کے منتخب موضوعات پر لیکچرز اس کورس میں شامل ہیں، کورس کے اختتام پر اظہار تشکر کی تقریب میں شرکائے کورس میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

سپاہی ولیم کی لازوال جانی قربانی

بدھ جون 26 , 2024
انسان کی عظمت و کردار کا اپنے وطن کی مٹی سے گہرا تعلق ہے۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے رہائشی 29 سالہ مسیحی سپاہی ہارون ولیم نے
سپاہی ولیم کی لازوال جانی قربانی

مزید دلچسپ تحریریں