مویشی پال حضرات کے لئے سہولیات کا اعلان

مویشی پال حضرات کے لئے سہولیات کا اعلان

اٹک (ملک امان شجاع سے) حکومت لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال حضرات کو سہولیات فراہم کر رہی ھے عوام ان سکیموں سے بھر پور استفادہ کریں ان خیالات کا اظہار دو مختلف تقریبات سے خطاب کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اویس اکرم نے کیا لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اویس اکرم نے حکومت پنجاب کے ویژن پر روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک۔ وزیر لائیو سٹاک و ایگریکلچرل پنجاب ۔اور سیکٹریری لائیو سٹاک کی زیر نگرانی حکومتی اقدامات عملی جامع پہنانے کے لئے کوشاں ھے زمیندار و مویشی پال حضرت اس موقع سے بھر پور استفادہ کریں اس کارڈ کے ثمرات کو سمیٹیں حکومت پنجاب اور بنک آف پنجاب کے مشترکہ منصوبہ کے تحت بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جس سے جانوروں کی خوراک کو بہتر بنا کر گوشت و دودھ کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ھے

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اویس اکرم
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اویس اکرم صاحب

اس کارڈ سے نہ صرف مویشی پال حضرات کی معیشت بہتر ھو گی بلکہ صوبائی و قومی سطح پر گوشت کی ضروریات بھی پوری ھونگی بعد ازان انہوں نے تحصیل اٹک کے موضع دکھنیر غنی چوک کے رہائشی خالد محمود کو لائیو سٹاک جاری کیا اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی جبکہ اپنے آفس میں اٹک کے مختلف علاقوں میں انہوں نے مویشی پال حضرات سے خصوصی میٹنگز کے ذریعے لائیو سٹاک کارڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ھوئے اس کے فوائد سے کسانوں کو آگاہ کیا اس موقع پر مویشی پال حضرات کو لائیوسٹاک اسسٹنٹ کی بڑی تعداد موجود تھی

مویشی پال حضرات کے لئے سہولیات کا اعلان

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

پاک چین دوستی: ترقی و خوشحالی کی ضمانت

بدھ جنوری 1 , 2025
پاکستان اور ہمسایہ ملک چین دوستی نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ دونوں ممالک کی یہ دوستی دنیا کے لیے مثالی
پاک چین دوستی: ترقی و خوشحالی کی ضمانت

مزید دلچسپ تحریریں