اقبال حسین اور کنیز فاطمہ کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام
بھکر (نمائندہ خصوصی) معروف شاعر و ادیب مقبول ذکی مقبول کے والد مرحوم و مغفور اقبال حسین 51 سال کی عمر میں 18 دسمبر 2005 ء اور والدہ کنیز فاطمہ 10 دسمبر 2019 ء کو دارفانی سے کوچ کر گئے تھے ۔ برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور دعا کا باقاعدہ باضابطہ اہتمام کیا گیا ۔ قرابت داروں اور اہل محلہ نے بھرپور شرکت کی ۔
خطیبِ مسجد بلال رضہ منکیرہ ضلع بھکر کے مولانا زوار مختار حسین طاہری صاحب نے مرحومین کی مغفرت و بلندء درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مولانا امجد علی نے دعا کرتے ہوئے کہا ہے خوش بخت ہے وہ اولاد جو والدین کو دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔ مصنف و شاعر اور بزمِ اوج ادب ( بھکر ) کے بانی و چیئرمین مقبول ذکی مقبول نے اپنے والدین کو خوبصورت الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ احباب سے بھی مغفرت کے لئے دعا کی اپیل ہے ۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔