ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم جلاس

ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم جلاس

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)  ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم جلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا، صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے اجلاس کی صدارت کی ہے، اجلاس میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری، رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک مِس مر ضیہ سلیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی ہے، اس موقع پراجلاس میں ضلع بھر کی6تحصیلوں میں جاری تر قیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع بھر کی6تحصیلوں میں 72 بڑی سکیموں پر کام جاری ہے، جن پر 13 ارب 86 لاکھ 20 ہزار روپے لاگت آئے گی، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جانب سے اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے شر کاء کو بتایا گیا کہ ان سکیموں میں تعلیم،صحت،سڑ کو ں کی بحالی و مر مت،نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام،تعلیمی اداروں کی اَپ گر یڈ یشن اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، ان منصوبوں کی وجہ سے عوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کا انقلاب آئے گا، اجلا س میں تمام ممبران پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بحث کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ یہ منصوبے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے، صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام تر قیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جا ئیں تاکہ ان کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں، افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کر یں اور اس موقع پر متعلقہ علاقے کی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں رکھیں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

رفیق المعتکفین

اتوار مئی 2 , 2021
سب سے پہلے نیت کرے کہ میں الله کی رضا کیلئے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے سنت اعتکاف کی نیت کرتا ہوں اور کہے اللَّهُمَّ اِنّى نَوَيتُ سُنَّتَ الاِعتِكاف ۔
رفیق المعتکفین

مزید دلچسپ تحریریں