علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

۔

لاہور: تحریک لبیک کےسربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے، فیملی ذرائع

لاہور: خادم حسین رضوی بخار میں مبتلا تھے، فیملی ذرائع

لاہور: خادم حسین رضوی کو تیز بخار ہونے کے باعث شیخ زید ہسپتال داخل کروایا گیا تھا، فیملی ذرائع

لاہور: خادم حسین رضوی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، فیملی ذرائع

لاہور: خادم حسین رضوی کی ڈیڈ باڈی ان کے گھر پہنچ گئی، فیملی ذرائع

لاہور: خادم حسین رضوی کے کارکن انکی رہائش گاہ پہنچنا شروع ہو گئے، فیملی ذرائع


وہ لاہور کی ایک مسجد کے خطیب تھے. نومبر 2017 میں اسلام آباد کے فیض آباد چوک میں دھرنا دے کر شہرت حاصل کی ۔ اس سے قبل وہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی سزائے موت کے معاملے میں بھی کافی سرگرم رہے تھے.

خادم حسین رضوی کو ممتاز قادری کے حق میں کھل کر بولنے کی وجہ سے پنجاب کے محکمۂ اوقاف سے فارغ کر دیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے ستمبر 2017 میں تحریک لبیک کی بنیاد رکھی

خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ حافظ قرآن اور شیخ الحدیث تھے. ٹریفک کے ایک حادثے میں معذور ہونے کے بعد وہ سہارے کے بغیر نہیں چل سکتے تھے اور وہیل چئیر تک محدود تھے.

وہ 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ جہلم و دینہ کے مدارس سے حفظ و تجوید کی تعلیم کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

سخن با آبرو ہو جائے

جمعہ نومبر 20 , 2020
مناظر 3,026 سخن با آبرو ہو جائے انکی نعت ہوتی ہےتخیل سرخرو ہو جائے انکی نعت ہوتی ہےکہیں نُدرت کی خوشبو سے کہیں نصرت کے ملنے سےسُخن جب مشکبو ہو جائے انکی نعت ہوتی ہےخیالوں میں نہ بسنے دیں اگر دنیا کی رونق کونبی کی جستجو ہو جائے انکی نعت […]

مزید دلچسپ تحریریں