گیت | گلوکارہ | شاعر | موسیقار | فلم |
آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے | لتا منگیشکر | راجہ مہدی علی خان | مدن موہن | ان پڑھ |
ستارے | ہدایتکار | سال | کیفیت | |
دھرمیندر، مالا سنہا | موہن کمار | 1962 | فلم فئر ایوارڈ کی لئے نامزدگی |
آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا
جی ہمیں منظور ہے آپ کا یہ فیصلہ
جی ہمیں منظور ہے آپ کا یہ فیصلہ
کہہ رہی ہے ہر نظر بندہ پرور شکریہ
ہنس کے اپنی زندگی میں کر لیا شامل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا
آپ کی منزل ہوں میں، میری منزل آپ ہیں
آپ کی منزل ہوں میں، میری منزل آپ ہیں
کیوں میں طوفاں سے ڈروں میرا ساحل آپ ہیں
کوئی طوفانوں سے کہہ دے، مل گیا ساحل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا
پڑ گئیں دل پر میرے آپ کی پرچھائیاں
پڑ گئیں دل پر میرے آپ کی پرچھائیاں
ہر طرف بجنے لگیں سینکڑوں شہنائیاں
دوجہاں کی آج خوشیاں ہو گئیں حاصل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔