رفیق المعتکفین

رفیق المعتکفین

سب سے پہلے نیت کرے کہ میں الله کی رضا کیلئے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے سنت اعتکاف کی نیت کرتا ہوں اور کہے اللَّهُمَّ اِنّى نَوَيتُ سُنَّتَ الاِعتِكاف ۔

اکیسویں رات:21 رمضان
آٹھ رکعت نما ز پڑھے وتر کے بعد ہررکعت میں سورة قدر (اناّ انزلنا)ایک با ر اور سورة اخلاص ۲۵با ر ،بعد ازسلام آیتہ الکرسی۳بار تلاوت کر ے تو اللہ عزوجل اس کے پچاس برس کے گناه معا ف فر ما ئے اگر مر جا ئے تو شہید لکھا جائے۔
اکیسواں دن:
بیس رکعت پڑھے ہر رکعت میں سو رة اخلاص بیس بار تلا وت کرے۔
بایئسو یں رات: 22 رمضان
پڑھے دو رکعت پہلی میں آیة الکرسی ایک با ر سو رة اخلاص ۱۵ بار سورة فلق تین بار اور دوسری میں امن الرّسول ایک بار سورة اخلاص۲۵بار اور سورة والناّ س تین با ر اور بعد سلا م کے آیتة الکرسی۷۲با ر توالله عزوجل اپنی با رگاه میں مثل نبیوں اور رسولو ں کے مقرّب فرما ئے۔
بایئسو اں دن:
پڑھے چا ر رکعت اور ہرایک میں تلاوت کرے سو رة اخلاص تین با ر اور بعد فراغ آیة الکرسی تین با ر ستر ہزار فر شتے تا قیامت اُس کی مغفر ت کی دعا کر یں
تئیسو یں رات: 23 رمضان
پڑھے چھ رکعت ہر ایک میں پڑھے سو رة اخلاص آٹھ با ر تو ثواب اُس کو ملے حضرت آدم علیه السلا م اور اُن کے بیٹے ہا بیل علیه السلا م کے بر ابر ۔
تئیسواں دن:
پڑھے آٹھ ر کعت ہر ایک میں سورة کا فر ون ایک با ر اور سورة اخلا ص با ره با ر اور بعدفر اغ آیة الکرسی تین با ر تلاوت کرے تو گنا ه سب اُس کے بخشے جا ئیں اگر چه سمندر کے جھاگ کے بر ابر ہو ں اور ثو اب توابین اور اجرمحسنین پائے ۔
چوبیسویں رات: 24 رمضان
پڑھے چھ رکعت ہر ایک میں سو رةاخلاص دس با ر تو ثواب آسمان کے ستاروں اور بارش کے قطروں اور زمین کے سبزه کے بر ابر پائے ۔
چو بیسواں دن:
پڑھے چا ر رکعت ہر ایک میں اذاجاء اور معوذتین اور بعد فر اغ کے قل ہوالله با ره مر تبه تو حق تعالیٰ دور کر ے اُس سے شرّجن وانس و شیطان کا اور جس قدر حروف قر آن کے پڑھے اُس کے ہم تعداد فر شتے اُس کی نیکیا ں لکھنے کے لیے آسما ن سے آئیں
پچیسویں رات: 25 رمضان
پڑھے چا ر رکعت پہلی میں سو رة سجده دوسر ی میں سورة تبارک الّذی تیسر ی میں سور یٰس چو تھی میں سو رة دُخا ن تو جو اُس کی مر اد ہو وه ملے اور بہشت میں بغیرحسا ب کے جا ئے ۔وردالاوراد میں ہے کہ چھ رکعت پڑھے ہر ایک میں قل ہواللہ گیا ره با ر تو اپنے سب گنا ہو ں سے پاک ہو ۔
پچیسواں دن :
پڑھے دس رکعت ہر ایک میں آیةالکرسی ایک با ر اور قل ہوالله تین با ر تو دنیا سے اُٹھنے سے پہلے ا پنا مکا ن بہشت میں دیکھ لے اور جو شخص اپنا مکا ن بہشت میں دیکھ لے نه اس کو  پھر عذا ب دیا جائے نه اس سے حسا ب لیا جا ئے ۔
چھبیسویں رات: 26 رمضان
پڑھے دو رکعت ہر ایک میں آیة الکرسی ایک با ر سو رة کو ثر تین با ر سلا م کے بعد قل ہوالله با ره مر تبہ تو اس کے وا سطے اللہ تعالیٰ ندا دلوائے که میں فلا ں بنده سے راضی ہو گیا ہوں ۔ اور اس بنده کی عبا دت ہزار سا ل لکھی جا ئے ۔وردالاوراد میں ہے کہ دو رکعت میں چا لیس مر تبه قل ہوالله پڑھے تو تما م گناه بخش دئے جا ئیں ۔
چھبیسوا ں دن:
پڑھے دس رکعت آفتاب بلند ہو نے کے بعد ہر ایک میں آیة الکرسی دس با ر تو اُس جگہ سے ا ٹھنے سے پہلے ہی الله تعالیٰ اس سے راضی ہو جا ئے اور سا ٹھ سا ل کے گناه بخش دئے جا ئیں
ستا یئسو یں رات : 27 رمضان
پڑھے دو رکعت ہر ایک میں انا انزلنا ایک با ر اور قل ہوالله پچیس با ر تو ثواب شب قدر کا پا ئے قیا مت کے دن اس کا نور مثل نبیو ں کے ہو اور ایک لا کھ نیک عمل اُس کے لکھے جا ئیں اور ایک لا کھ اس کی بدیاں دور کی جا ئیں اور لا کھ در جات بہشت میں بلند ہو ں ایک سو بر س کے گنا ہو ں کا کفا ره ہو ۔وردالاوراد میں ہے که جو شخص چا ر کعت پڑھے ہر ایک میں سو رة قدراورسورة اخلاص پانچ با ر پڑھے تو گو یا اُس نے ہزار شب قدر کا ثو اب حا صل کیا ۔جوا ہر خمسہ میں ہے کہ با ره رکعت پڑھے ہر ایک میں سورة قدر تین با راور اخلا ص دس با ر پڑھے اور بعد فر اغ سو با ر پڑھے
سُبحان الله وَالحَمدُ للهِ وَلاَ اِلٰه الا اللهُ وَ لا حَولَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاِلله العَلیِ العَظِیم
ستا یئسواں دن:
پڑھے با ره رکعت ہر ایک میں آیة الکرسی اور انا انزلنا ایک با ر اور قل ہو الله سا ت بار اور بعد فر اغ کلمه توحید وطیب حسب توفيق تو اس کی طر ف الله تعالیٰ قیا مت کے دن نظرکر ے اور جس کی طر ف اللہ تعا لی نظر کر ے اس پر عذاب نه کر ے اور اُس سے حساب نہ لے اور اُس پر رمضا ن کے اختتام تک رحمت کی نظر روزانه تین مر تبہ فر مائے۔
اٹھایئسویں رات: 28 رمضان
پڑھے چار رکعت پہلی میں والضحیٰ ایک با ر قل ہو الله تین با ردوسری میں انا انزلنا ایک با ر اور قل ہو الله تین با ر تیسر ی میں ازازلزلت ایک با ر قل ہو الله تین بار چو تھی میں سورة کا فر ون ایک با ر قل ہو الله تین باراور بعد فر اغ آیة الکرسی تین بار ثواب ستربرس کی عبادت ،روزه اور نمازکا ملے اور نبیوں کی جماعت میں شامل ہوکر بہشت میں جائے ہر رکعت کا ثواب حج وعمره کا ثواب پائے وردالاوراد میں ہے کہ چار رکعت پڑھے پہلی میں والضحیٰ ایک بار اور دوسری میں قل ہو اللہ تین با ر تیسری میں ازازلزلت اور قل ہو الله بائیس بار اور چوتھی میں سورة کافرون اور قل هو الله ایک ایک بار تو ثواب ساٹھ برس کی عبادت کا پائے۔
اٹھایئسواں دن:
پڑھے آٹھ رکعت ہر ایک میں اذاجاء ایک بار اور قل ہو الله تین بار اور بعد فراغ آیة الکرسی آٹھ بار تو سب گناه اُس کے بخشے جائيں ۔
انتیسویں رات: 29 رمضان
پڑھے بیس رکعت ہر ایک میں قل ہو الله بيس بار اور بعد فراغ کے بھی بيس بار تو اُس کو قیامت کے دن آسمان سے آواز آئے کہ خو شخبری ہو تجھ کو اپنے خدائے کر یم کے دیدار کی اور شخص پل صراط سے مثل بجلی کی چمک کے گزر جائے ۔
اور وردالاوراد میں پانچ رکعت میں ہر ایک میں پچیس بار قل ہو الله اور بعد فر اغ کے درود دس بار تو سرور کائنات محمد مصطفی صلی الله علیه وآله وسلم اس کے شفیع ہو ں۔ یہا ں تک که بہشت میں اس کو داخل کر ادیں ۔
انتیسواں دن :
پڑھے باره رکعت ہر ایک میں اناّ انزلنا او ر قل ہو الله باره مرتبه تو جہنم کے دروازے بند ہو ں اُس پر اور بہشت کے دروازے کھول دیے جائیں گے جس سے چاہے داخل ہو ۔


تیسویں رات: 30 رمضان
پڑھے باره رکعت ہر ایک میں آیتہ الکرسی اور اناّ انزلناّ دس دس بار قل ہو الله پچیس بار اور سلام کے بعد دورد شریف پچیس بار پھر پڑھے
الله ربیّ لا اُشرک بہ شیًئا تو ثو اب نبیو ں کا پائے۔
جو اہر خمسه میں ہے کہ رمضان کی اخیر رات میں دس رکعت پانچ سلا م سے پڑھے اور بعد فراغ ایک ہزار مر تبه استغفرالله پڑھے سجده کر ے اور اُس میں پڑھے
یاَحیُ یاَقیوّمُ یاَ ذالجلاَلِ وَالاِکراَم یاَرَحمن الدّنیاَوالاَخرِ یاَارحمَ الرّاحمین یا ِالهَ الاَوّلینِ وَالاَخرِینِ اَغفِرذَنوُبیِ وَتقبّل صلوٰتیِ وَصیاَمیِ وقیاَمیِ ط

اعما ل ا عتکاف ازافادات سیّدرفیق احمد شاه بخا ری رحمة اللہ علیه

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

"صراطِ مودت" کے پھول

پیر مئی 3 , 2021
صراط مودت میں سید مبارک علی شمسی کے عشقِ مصطفیٰؐ کے جام جگہ جگہ پر چھلکتے ہوئے نظر آتے ہیں آپ نثر نگار بھی ہیں شاعر بھی اور ایک معروف صحافی بھی ہیں
"صراطِ مودت” کے پھول

مزید دلچسپ تحریریں