آغا جی ایوارڈز 2023 برائے آئی اٹک

آغا جی ایوارڈز 2023 برائے آئی اٹک

میرے انتہائی معزز اور قابل احترام اہل قلم جو گزشتہ برسوں سے آئی اٹک پر بہترین علمی، تحقیقی اور ادبی مواد لکھتے رہے ہیں، ان کی خدمت میں یہ ایوارڈ بطور شکریہ پیش کررہا ہوں بصورت اسناد۔ یہ کام دسمبر کی پچیس کو کرنا تھا لیکن مصروفیات اور علالت کی وجہ سے موخر ہوگیا۔ اس پر ایک مکمل مضمون بعد میں لکھوں گا۔
آغا جی ایوارڈز ۲۰۲۳کے سلسلے میں آئی اٹک ای میگزین کے مستقل لکھاریوں میں سے چھ اہل قلم کو اسناد اعزاز دی گئی ہیں۔ اس میں سے تین اسناد اول، دوم و سوم بلحاظ تعداد مضامین ہیں۔ لیکن صرف تعداد کو ہی مدنظر نہیں رکھا گیا مضامین کے موضوعات اور معیار کو بھی جانچا گیا ہے۔ اور یہی معیار باقی کی تین اسناد میں بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ خاص بات جو ان اسناد میں رکھی گئی ہے وہ ایک QR- Code ہے جسے اسکین کرنے سے یہی ربط (web link) کھل جائیگا جس سے سند کی تصدیق اور تفصیل جانچی جاسکے گی۔ یہاں ناموں کی ترتیب بلحاظ حروف تہجی رکھی گئی ہے۔

شہر میں مقیم احباب کو پرنٹ لیکر خود پیش کردونگا جو بیرون شہر ہیں ان کو ڈاک سے ارسال کر دونگا۔ آپ کی آراء میرے لئے باعث تقویت و مسرت ہونگی۔

Samana Zahra Aagha Ji Awards

آغا جی ایوارڈز 2023 برائے آئی اٹک

محترمہ ثمانہ زھراء
ہمارے ای میگزین کی پہلی خاتون لکھاری ہیں۔آپ نے کالم ، تحقیق، جغرافیہ، آثار قدیمہ، زراعت و باغبانی، سفرنامہ جیسے موضوعات پر اردو اور انگریزی میں مضامین لکھے۔ آپ کی دو تحریریں ٹاپ 12 میں بھی شامل ہیں۔ آپ کی خدمات کے اعتراف میں یہ سند عطا کی گئی۔

Hubdar Qaim Aagha Ji Awards

جناب حبدار قائم
معروف شاعر اور ادیب ہیں آپ نے شاعری(حمد، نعت، غزل، منقبت، ملی نغمہ) کیمبل پوری بولی، کالم، جغرافیہ ، تبصرہ کتب، مذہب ، اخبار، افسانہ، ادب اطفال، تہذیب و ثقافت جیسے موضوعات پرمضامین لکھے اور بلحاظ تعداد مضامین اوّل قرار پائے آپ کی خدمات کے اعتراف میں یہ سند عطا کی گئی۔

Saadia Waheed Aagha Ji Awards

محترمہ سعدیہ وحید
کالم نگار اور ادیبہ ہیں۔ آپ نے تحقیق ، تاریخ ، طب و صحت ، شخصیات ، تصوف ، کالم جیسے موضوعات پر بہترین مضامین تخلیق کئے اور بلحاظ تعداد مضامین دوم قرار پائیں۔آپ کی خدمات کے اعتراف میں یہ سند عطا کی گئی۔

Abdus Salam  Aagha Ji Awards

جناب ڈاکٹر عبدالسلام
محقق ،مورخ، ادیب اور طبیب ہیں۔ کمال لکھتے ہیں۔آپ نے تاریخ ، آپ بیتی، ثقافت، کالم ، تحقیق جیسے موضوعات پر اردو اور انگریزی میں گراں قدر مقالہ جات تحریر کئے۔ آپ کی خدمات کے اعتراف میں یہ سند عطا کی گئی۔

Maqbool Zaki Maqbool Aagha Ji Awards

جناب مقبول ذکی مقبول
منجھے ہوئے صحافی اور قلمکار ہیں۔ آپ نے کالم، اخبار ، انٹرویو ، تبصرہ کتب ، شاعری جیسے موضوعات پر بہترین مواد تخلیق کیا اور بلحاظ تعداد مضامین سوم رہے۔آپ کی خدمات کے اعتراف میں یہ سند عطا کی گئی۔

Monis Raza

جناب سیّد مونس رضا
معروف ماہر تعلیم، عالم دین، مذہبی اسکالر اور ادب نواز شخصیت ہیں آپ نے دینی موضوعات پر گراں قدر مضامین لکھے آپ کا ایک مضمون عدل و انصاف قُرآن کی رُو سے سب سے زیادہ مرتبہ پڑھا اور تلاش(Google-Search) کیا گیا۔ آپ کی تین تحریریں ٹاپ 12 میں بھی شامل ہیں۔ آپ کی خدمات کے اعتراف میں یہ سند عطا کی گئی۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

آخر 2024 آ ہی گیا

پیر جنوری 1 , 2024
پوری دنیا میں ایک بلا وجہ کا واویلا تھا کہ سال تبدیل ہو رہا ہے ۔ جیسے پہلی دفعہ ہو رہا ہو۔
آخر 2024 آ ہی گیا

مزید دلچسپ تحریریں